جموں//
جموںکشمیر کے راجوری ضلع کے نوشہرا علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ایک زنگ آلودہ موٹار شیل کو برآمد کرکے ضبط کیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق راجوری کے نوشہرا میں جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز کے اہلکارمعمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران انہیں ایک شیل ملا۔
معلوم ہوا ہے کہ مستی محلہ نوشہرا کے نزدیک شیل برآمد ہونے کے بعد پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور شیل کو تحویل میں لے لیا۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔