اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’مودی تین انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے‘

وزیر داخلہ آج جموں میں منشور جاری کریںگے:کول

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-06
in اہم ترین
A A
جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا صحیح وقت ہے :کول
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

سرینگر//
بی جے پی کے جنرل سکریٹری ‘اشوک کول نے جمعرات کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جموں و کشمیر میں تین انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔
کول نے یہاں مقامی نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزیر اعظم مودی جموں ڈویڑن میں دو اور کشمیر میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ۶ستمبر کو جموں میں بی جے پی کا انتخابی منشور جاری کریں گے اور دو روزہ دورے پر یہاں آئیں گے۔
بی جے پی یو ٹی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ امت شاہ جمعہ کو جموں و کشمیر کے اپنے دورے کے دوران وادی کا دورہ بھی کرسکتے ہیں۔
کول نے کہا کہ بی جے پی امیدواروں نے بدھ کو سرینگر میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے اور بہت سے لوگ ان کی حمایت میں نکلے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام کو نریندر مودی کی قیادت والی حکومت پر بھروسہ ہے اور وہ موجودہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی حمایت کریں گے۔
بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی کی ریلی ڈوڈہ ضلع میں منعقد ہونے کا امکان ہے جو حالیہ دنوں میں دہشت گرد حملوں کا شکار رہا ہے۔
ذرائع نے کہا’’جموں کشمیر میں گزشتہ دس سالوں کے دوران بنیادی ڈھانچے، سیکورٹی اور سیاحت کی ترقی کو اجاگر کرنے کیلئے پارٹی کو وزیر اعظم جیسے عظیم کرشماتی رہنما اور بھیڑ کھینچنے والے کی ضرورت ہے‘‘۔
بی جے پی بغیر کسی اتحاد کے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات لڑ رہی ہے۔ جموں و کشمیر پارٹی کے صدر رویندر رینا نے کہا ہے کہ وادی کے کچھ حلقوں میں زمینی حالات کو دیکھتے ہوئے بی جے پی کچھ آزاد امیدواروں کی حمایت کر سکتی ہے۔
کانگریس اور نیشنل کانفرنس (این سی) نے بی جے پی کو متحد مقابلہ دینے کیلئے انتخابات سے پہلے اتحاد کیا ہے۔ نیشنل کانفرنس۵۲نشستوں پر اور کانگریس۳۱ نشستوں پر امیدوار کھڑے کر رہی ہے جبکہ دونوں پارٹیوں نے دو نشستیں چھوڑی ہیں، ایک وادی میں سی پی آئی (ایم) اور دوسری جموں ڈویڑن میں پینتھرس پارٹی کے لئے۔
جموں ڈویڑن میں نگروٹہ، بانہال‘ڈوڈہ اور بھدرواہ کی پانچ نشستوں اور وادی کے سوپور میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس دونوں اپنے امیدوار کھڑے کریں گی۔
جموں و کشمیر میں اسمبلی کی ۹۰ وادی میں۴۷؍اور جموں ڈویڑن میں۴۳ نشستیں ہیں۔ ان میں سے نو ایس ٹی سیٹیں اور سات ایس سی ریزرو سیٹیں ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر کے عوام نئی دہلی کے غلام نہیں: فاروق

Next Post

’۳۷۰ کی بحالی کی کسی بھی قرار داد کی حمایت کریں گے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
تشدد کا مقصد کشمیر کی معیشت کو تباہ کرنا ہے : سجاد غنی لون

’۳۷۰ کی بحالی کی کسی بھی قرار داد کی حمایت کریں گے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.