جموں///
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جموں و کشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے پیر کو چھ امیدواروں کی اپنی چوتھی فہرست جاری کی، جس میں پارٹی یونٹ کے صدر رویندر رینا کو نوشہرہ حلقہ سے نامزد کیا گیا ہے۔
چوتھی فہرست جاری ہونے کے ساتھ ہی بی جے پی نے ۱۸ ستمبر سے شروع ہونے والے ۹۰ رکنی اسمبلی انتخابات کیلئے ۵۱؍ امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔
پارٹی نے لال چوک سے اعجاز حسین‘عید گاہ سے عارف راجہ، خان صاحب سے علی محمد میر، چرار شریف سے زاہد حسین، نوشہرہ سے رویندر رینا اور راجوری سے وبودھ گپتا کو الیکشن لڑنے کے لیے نامزد کیا ہے۔