ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بکروال برادری نے اسمبلی انتخابات میں شرکت کیلئے قبل از وقت ہی واپسی کا سفر شروع کیا

’ہم چاہتے ہیں کہ ایک اچھی پارٹی جیتے اور جموں کشمیر میں حکومت تشکیل دے تاکہ عوامی مسائل کو حل کیا جا سکے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-03
in مقامی خبریں
A A
نقل مکانی کرنے والے قبائلی خاندان قومی شاہراہ پر پیدل سفر نہ کریں:ضلع مجسٹریٹ رام بن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

کشتواڑ/جموں//
ایک چرواہے محمد صدیق اپنے آبائی ضلع کٹھوعہ میں بھیڑ بکریوں کے جھنڈ کے ساتھ کشتواڑ کے اونچے گھاس کے میدانوں سے اپنے آبائی ضلع کٹھوعہ واپس جا رہے ہیں۔
صدیق کی طرح، چرواہے بکروال برادری کے بہت سے لوگ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے طے شدہ موسمی ہجرت سے دو مہینے پہلے سفر کر رہے ہیں، جو ۲۰۱۹ میں آئین کی دفعہ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد پہلی بار ہو رہا ہے۔
گوجر اور بکروال خاندان موسم گرما کے آغاز میں ہریالی چراگاہوں کی تلاش میں اپنے مویشیوں کے ساتھ جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہجرت کرتے ہیں اور سردیوں سے پہلے میدانی علاقوں میں چراگاہوں میں واپس چلے آتے ہیں۔
صدیق نے دور دراز دچھن علاقے سے کشتواڑ شہر کے چوگام میدان پہنچنے پر پی ٹی آئی کو بتایا’’ہم اپنا ووٹ ڈالنے کیلئے اس موسم کی شروعات میں گھر لوٹ رہے ہیں۔ ہم بنیادی طور پر کٹھوعہ ضلع کے رہنے والے ہیں اور ہر سال اپریل میں اپنے مویشیوں کو چرانے کے لیے کشتواڑ آتے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ درجنوں دیگر خاندان بھی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے قبل از وقت واپس آ رہے ہیں۔
جموں کشمیر میں۱۸ستمبر‘۲۵ ستمبر اور یکم اکتوبر کو تین مرحلوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی ۸ ؍اکتوبر کو ہوگی۔
ضلع کٹھوعہ کے چھ اسمبلی حلقوں کے ساتھ ساتھ شمالی کشمیر کے اضلاع کپواڑہ، بارہمولہ اور بانڈی پورہ کی۳۴دیگر نشستوں اور جموں خطے کے اودھم پور، سانبا اور جموں اضلاع میں آخری مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
صدیق نے کہا’’ہم ایک ایسے امیدوار کو ووٹ دیں گے جو ہماری دیکھ بھال کر سکے، خاص طور پر ہماری دو سالہ ہجرت کے دوران‘‘۔
ایک اور چرواہے محمد شفیع نے اس بات پر زور دیا کہ ہر ایک کو ایک مقبول حکومت بنانے کیلئے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا’’ہم چاہتے ہیں کہ ایک اچھی پارٹی جیتے اور حکومت تشکیل دے تاکہ عوامی مسائل کو حل کیا جا سکے‘‘۔انہوں نے اعلی ٰ سطح پر اپنی برادری کے تمام افراد پر زور دیا کہ وہ ووٹ ڈالنے کا موقع ضائع نہ کریں۔
جموں و کشمیر میں آخری اسمبلی انتخابات۲۰۱۴میں ہوئے تھے۔۵؍اگست۲۰۱۹ کو مرکزی حکومت نے آرٹیکل ۳۷۰کے تحت جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کردیا اور اسے دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کردیا۔
گزشتہ سال دسمبر میں سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر میں ریاست کا درجہ جلد از جلد بحال کرنے اور۳۰ستمبر۲۰۲۴ تک اسمبلی انتخابات کرانے کی ہدایت دی تھی۔
بکروال برادری سے تعلق رکھنے والے عبدالقیوم طویل انتظار کے بعد ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پرجوش تھے۔ان کاکہنا تھا’’ہماری کمیونٹی کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ تعلیمی، معاشی اور سماجی طور پر ہم معاشرے کے دیگر طبقوں کے مقابلے میں پسماندہ ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ نئی حکومت ہماری ترقی پر توجہ دے گی‘‘۔
حالیہ لوک سبھا انتخابات کے دوران سینکڑوں گجر اور بکروال اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لئے جڑواں اضلاع راجوری اور پونچھ میں اپنے پولنگ اسٹیشنوں تک طویل فاصلے تک پیدل چل کر پہنچے تھے۔
انتخابی بیداری کو فروغ دینے اور آئندہ انتخابات میں لوگوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کی کوشش میں الیکشن کمیشن کے منظم ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹنرشپ (ایس وی ای ای پی) پروگرام کے تحت پورے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ایک بڑے پیمانے پر مہم چل رہی ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ ضلعی الیکشن افسروں کی نگرانی میں ہر روز درجنوں سویپ پروگرام شروع کیے جارہے ہیں جن میں تمام طبقوں ، خاص طور پر پہلی بار رائے دہندگان پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم مودی آج برونائی اور سنگاپورکے دورے پرروانہ ہوں گے

Next Post

اے سی بی نے کروڑ پتی درجہ چہارم ملازم کوگرفتار کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش‘۷گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
Next Post
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس

اے سی بی نے کروڑ پتی درجہ چہارم ملازم کوگرفتار کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.