اتوار, مئی 18, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

آئی ایس ایم کے ایک میڈیکل افسر بہروپیا بن کر دھوکہ دینے میں مجرم قرار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-29
in مقامی خبریں
A A
ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور نے واضح کیا بھارت ایک طاقت بن کر ابھر رہا ہے‘

ایل او سی پر بارودی سرنگ دھماکہ، فوجی جوان زخمی

سرینگر//
سرینگر کی ایک عدالت نے انڈین سسٹم آف میڈیسن (آئی ایس ایم) کے ایک میڈیکل افسر کو بہروپیا بن کر دھوکہ دینے اور جعلی دستاویز کو حقیقی کے طور پر استعمال کرنے کے الزام میں مجرم قرار دیا۔
جموں کشمیر کے ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والے میڈیکل افسر ‘ڈاکٹر ظہور احمد تانترے کو منگل کے روز دوسرے ایڈیشنل منصف اعتزاز احمد کی عدالت نے مجرم قرار دیا۔
عدالت نے مذکورہ ڈاکٹر کو کسی دوسرے شخص کے نام پرحق اطلاعات (آر ٹی آئی) ایکٹ کے تحت درخواست دائر کرنے اور اسے’حقیقی‘دستاویز کے طور پر استعمال کرنے میں قصور وار پایا۔
عدالت کے حکمنامے میں کہا گیا’’استغاثہ نے کیس کو کسی بھی معقول شک سے بالاتر ثابت کیا کہ ملزم نے مظفر احمد گنائی ہونے کا بہانہ کرکے ایک آر ٹی آئی درخواست دائر کی اور اس طرح جعلی دستاویز کا استعمال کرکے محکمہ آئی ایس ایم کے عہدیداروں کو دھوکہ دیا‘‘۔
حکمنامے میں کہا گیا’’اس طرح ملزم کو (رنبیر پینل کوڈ) آر پی سی کی دفعہ۴۱۹(روپ بدل کر دھوکہ دینے ) اور دفعہ ۴۷۱(روپ بدل کر دھوکہ دینے ) کے تحت قابل سزا جرائم کے لئے مجرم قرار دیا گیا ہے ‘‘۔
۳۰؍اکتوبر ۲۰۱۳کو اس وقت کے ڈائریکٹر آئی ایس ایم کی طرف سے ایک شکایت درج کروائی گئی تھی کہ میڈیکل افسر ڈاکٹر ظہور احمد تانترے کو بدتمیزی اور ہرا ساں کرنے کے جرم میں جموں خطے کے اودھم پور میں تبدیل کیا گیا تھا اور ملزم آر ٹی آئی کی درخواستیں دائر کرکے محکمے کے اہلکاروں کو ہرا ساں کر رہا تھا۔خط میں کہا گیا کہ ملزم مختلف نام استعمال کر رہا تھا تاکہ وہ محکمانہ انکوائری سے بچ سکے اور محکمے کے افسروں پر دبائو ڈال سکے ۔
ڈائریکٹر نے اپنے خط میں کہا کہ آئی ایس ایم محکمے کو ایک جیسی زبان والی آر ٹی آئی درخواستوں کا ایک سلسلہ موصول ہوا جو سرینگر میں ڈاکٹر تانترے کے مالک مکان کے بیٹے مظفر انور گنائی کے مختلف ناموں سے دائر کئے جار ہے تھے جس نے یہ درخواستیں دائر کرنے سے انکار کیا۔شکایت درج ہونے کے بعد اس ضمن میں پولیس اسٹیشن صدر میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔
تحقیقات کے دوران محکمہ آئی ایس ایم سے متعلقہ دستاویزات حاصل کئے گئے اور ان کو ماہرین کا نقطہ نظر جاننے کے لئے فارنسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) بھیج دیا گیا۔
ایف ایس ایل نے جون۲۰۱۵میں اس بات کی تصدیق کی کہ ملزم بڑی چالاکی سے مختلف ناموں کا استعمال کرکے آر ٹی آئی درخواستیں دائر کرتا تھا تاکہ ڈائریکٹوریٹ آف آئی ایس ایم سے معلومات حاصل کی جا سکیں حالانکہ مذکورہ افراد کو ایسی کسی بھی معلومات کی ضرورت نہیں تھی۔
عدالت سال۲۰۱۹میں ملزم کے خلاف باقاعدہ فرد جرم عائد کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پیپلز کانفرنس نے۷؍امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کی

Next Post

جموں کشمیر میںبارشوں سے لوگوں کو راحت ملی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسمبلی انتخابات:کانگریس اور این سی سے کوئی چیلنج نہیں :جتندر سنگھ
مقامی خبریں

’آپریشن سندور نے واضح کیا بھارت ایک طاقت بن کر ابھر رہا ہے‘

2025-05-17
راجوری میںدو پُرا سرار دھماکےکوئی جانی یا مالی نقصان نہیں
مقامی خبریں

ایل او سی پر بارودی سرنگ دھماکہ، فوجی جوان زخمی

2025-05-17
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر مال بر دار گاڑیوں کو چلنے کی اجازت

2025-05-17
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں جان لیوا سسٹنٹ کرنے کے الزام میں ایک مقبول یو ٹیوبر گرفتار

2025-05-17
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
مقامی خبریں

پونچھ میںگولہ باری کے بعد نقل مکانی کرنے والے لوگ گھروں کو لوٹنے لگے

2025-05-17
کشمیر: سٹرا بری پھل اتارنے کا سیزن جوبن پر، کاشتکار خوش و مطمئن
مقامی خبریں

اسٹرا بری بازاروں میں آگئی لیکن لیکن مانگ اور ریٹ میں کمی سے کاشتکار مایوس

2025-05-17
مقامی خبریں

کشمیر میں اگلے دو دنوں کے دوران گرمی بڑھنے کا امکان

2025-05-17
مقامی خبریں

آپریشن سندور:بی جے پی کی سری نگرمیں ترنگا ریلی کا اہتمام

2025-05-16
Next Post
کشمیر میں شبانہ بارشیں، گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے درج

جموں کشمیر میںبارشوں سے لوگوں کو راحت ملی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.