نئی دہلی///
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے دور کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ۔
یہ اطلاع این سی پی کے قومی جنرل سکریٹری اور جموں و کشمیر کے انچارج‘ برج موہن شریواستو نے دی۔
شریواستو نے بتایا کہ پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے پلوامہ ضلع میں الیکشن لڑنے کے لیے تین امیدواروں کے ناموں کی اپنی منظوری دے دی ہے ‘جن میںترال سے محمد یوسف حجام‘پلوامہ سے اشتیاق احمد شیخ اورراج پورہ سے ارون کمار رینا ہے جو این سی پی سے منظور شدہ امیدوار کے طور پر گھڑی کے نشان پر الیکشن لڑیں گے ۔
قابل ذکر ہے کہ این سی پی پہلی بار جموں و کشمیر میں الیکشن لڑ رہی ہے ۔ پارٹی یہ الیکشن کسی دیگر پارٹی کے ساتھ اتحاد کیے بغیر لڑ رہی ہے ۔
غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر اسمبلی کی۹۰سیٹوں کے لیے تین دور میں الیکشن ہونے ہیں۔ اس کے تحت۱۸ ستمبر کو پہلے دور میں کل۲۴؍اسمبلی حلقوں میں رائے دہی ہونی ہے ۔ دیگر دور کے امیدواروں کے ناموں اور متعلقہ جانکاری جلد ہی جاری کی جائے گی۔