ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’کانگریس کے ساتھ گٹھ جوڑ طے‘۔۔۔قبل از الیکشن اتحاد جموں کشمیر کے سبھی ۹۰؍اسمبلی حلقوں میں ہوگا :ڈاکٹر فاروق

’لوگوں کے سپورٹ سے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریںگے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-23
in اہم ترین
A A
اسمبلی انتخابات | کانگریس کے ساتھ تمام 90 نشستوں پر اتحاد حتمی :فاروق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

سرینگر//
نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ‘ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ کانگریس کے ساتھ قبل از انتخابات اتحاد کو حتمی شکل دی گئی اور اس پر آج شام دستخط ہوں گے ۔
ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ جو الائنس بنے گی وہ اچھی طرح چلے گی اور تمام۹۰سیٹوں پر الائنس ہوگی۔
این سی صدر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
قبل ازیں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور پارٹی صدر ملک ارکن کھرگے نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور ان کے فرزند اور عمر عبداللہ کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
این سی صدر نے میڈیا کو بتایا’’یہ اتحاد ٹریک پر ہے اور انشاء اللہ یہ بالکل اچھی طرح چلے گا، یہ طے پایا ہے اور شام کو اس پر دستخط ہوں گے ‘‘۔انہوں نے کہا’’جموں کشمیر کی تمام۹۰سیٹوں پر اتحاد ہوگا‘‘۔
ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ کانگریس اور ہم اکٹھے ہیں اور محمد یوسف تاریگامی بھی ہمارے ساتھ ہیں اور ہم اکٹھے الیکشن لڑیں گے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ الائنس کی متحدہ کوششوں سے ریاستی درجے کو جلد بحال کیا جائے گا۔
این سی صدر کا کہنا تھا’’لوگوں کے سپورٹ سے ہم انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے اور لوگوں کی بہتری کے لئے کام کریں گے ‘‘۔
راہل گاندھی کے ریاستی درجے کی بحالی کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے بارے میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا’’ریاستی درجے کی بحالی ہم سب کیلئے بہت ضروری ہے اس کا وعدہ کیا گیا ہے ، اس ریاست نے بہت برے دن دیکھے اللہ کرے سارے اختیارات اس ریاست کو واپس ملیں‘‘۔
این سی صدر نے کہا’’الیکشن لڑنا ہمارا مشترکہ پروگرام ہے تاکہ ان انقسامی طاقتوں کو ہرایا جا سکے جو ملک میں موجود ہیں‘‘۔
پی ڈی پی کے الائنس میں شامل ہونے کے بارے میں ان کا کہنا تھا’’پہلے ہم الیکشن لڑیں گے پھر ان چیزوں کو دیکھا جائے گا کسی کیلئے دروازے بند نہیں ہیں‘‘۔
دفعہ۳۷۰کی بحالی کے بارے میں پوچھے جانے پر سابق وزیر اعلیٰ نے کہا’’ہمارا منشور آپ کے سامنے ہے اس کی بحالی ہمارا اولین ہدف ہے ‘‘۔انہوں نے کہا’’میں آج بہت خوش ہوں کہ سازگار ماحول میں کانگریس کے ساتھ ملک کیلئے بات چیت ہوئی اس کیلئے میں اللہ کا شکر گذار ہوں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بلنکن کا دورہ مشرق وسطیٰ ناکام

Next Post

جموں کشمیر کے انتخابات غیرمعمولی اہمیت کے حامل ہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے

جموں کشمیر کے انتخابات غیرمعمولی اہمیت کے حامل ہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.