اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ووٹ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والی طاقتوں کا جواب ہے:کمار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-22 - Updated on 2024-08-23
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
الیکشن کمیشن کی جموں میںپولیس اور سکیورٹی ایجنسیوں سے ملاقات

ECI

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/۲۲ اگست

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ کچھ طاقتیں جموں و کشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن الیکشن کمیشن آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

کمار نے اس بات پر زور دیا کہ’ووٹ ایسی طاقتوں کا جواب ہے“۔

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے جموں و کشمیر اور ہریانہ کے انتخابی مبصرین کو بریفنگ دینے کے بعد کہا”ایسی طاقتیں ہیں جو انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کے لیے پرعزم ہیں، لیکن ہم پوری طرح تیار ہیں، اور ووٹ ایسی طاقتوں کا جواب ہے“۔

اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کمار نے کہا”ہم نے آج انتخابی مبصرین کو بریف کیا۔ مختلف ریاستوں کے جنرل، پولیس اور اخراجات کے مبصرین نے بریفنگ میں شرکت کی۔ مبصرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو کسی بھی شکایت کو دور کرنے اور انتخابی قواعد پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کےلئے دستیاب رہیں“۔

کمار نے اس بات پر زور دیا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) جموں کشمیر اور ہریانہ میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کےلئے تیار ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا ” دنیا جموں کشمیر کے انتخابات کو دیکھ رہی ہے۔ کچھ قوتیں انتخابی عمل میں خلل ڈالنے پر بضد ہیں، لیکن ہم ان سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کے دوران، ہم نے جموں و کشمیر میں زبردست جوش و خروش دیکھا، جہاں ریکارڈ رائے دہندگی ہوئی۔ میرا ماننا ہے کہ بیلٹ ہر چیز کا جواب ہے۔ جموں و کشمیر کے عوام ووٹنگ کے عمل میں حصہ لے کر اپنے ہاتھوں سے اپنی تقدیر سنواریں گے“۔

کمار نے اسمبلی انتخابات کے دوران جعلی بیانیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کی تیاری پر بھی روشنی ڈالی۔”ہم محتاط ہیں اور اس طرح کی جھوٹی کہانیوں کا فوری جواب دیں گے۔ ہمارے افسران ان معاملات پر کڑی نظر رکھیں گے“۔

جموں و کشمیر میں انتخابات تین مرحلوں میں ہوں گے: 18 ستمبر، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر، جس میں کل 90 اسمبلی حلقوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس علاقے میں پچھلے اسمبلی انتخابات2014 میں ہوئے تھے۔

الیکشن کمیشن نے ہریانہ کے اسمبلی انتخابات یکم اکتوبر کو شیڈول کیے ہیں اور دونوں علاقوں کے نتائج کی گنتی 4 اکتوبر کو ہوگی۔

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے نوٹیفکیشن پیر کے روز جاری کیا گیا ، جو 2024 کے انتخابی عمل میں ایک اہم قدم ہے۔

پہلے مرحلے میں 24 حلقوں میں 18 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ امیدواروں کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 27 اگست تک کا وقت ہے جس کی جانچ پڑتال 28 اگست کو ہوگی اور نام واپس لینے کی حتمی تاریخ 30 اگست ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسمبلی انتخابات | کانگریس کے ساتھ تمام 90 نشستوں پر اتحاد حتمی :فاروق

Next Post

انتخابات:انڈیا ایلائنس اور پی ڈی پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

انتخابات:انڈیا ایلائنس اور پی ڈی پی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.