بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

انتخابی گٹھ جوڑ ہو گیا لیکن کانگریس کارکنوں کی وقار کی قیمت پر نہیں: راہل گاندھی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-22
in تازہ تریں
A A
راہل گاندھی نے ہار کو تسلیم کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۲۲اگست

کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے جمعرات کو کہا کہ جموں و کشمیر میں انتخابی گٹھ جوڑہوگا لیکن کانگریس کارکنوں اور قائدین کے وقار کی قیمت پر نہیں۔

متعلقہ

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

جمعرات کوسرینگر میں کانگریس کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اتحاد یقینی طور پر ہوگا۔ لیکن کانگریس کارکنوں اور قائدین کے وقار کی قیمت پر اتحاد نہیں ہوگا۔

راہل گاندھی نے سرینگر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو یقین ہونا چاہئے کہ پارٹی کارکنوں اور رہنماو¿ں کے مفادات اور احترام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

کانگریسی لیڈر نے کہا کہ انہوں نے اے آئی سی سی سربراہ ملکارجن کھرگے سے ملاقات کی اور پہلے جموں و کشمیر کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا”ہم جموں و کشمیر کے لوگوں کو ایک پیغام دینا چاہتے ہیں اور ان کی نمائندگی اور ریاست کا درجہ ہمارے لئے سب سے اوپر ہے۔ آزادی کے بعد سے کئی ریاستوں کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تبدیل کیا گیا ہے لیکن جموں و کشمیر پہلی ریاست ہے جسے ریاست ہونے کے باوجود مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں تبدیل کردیا گیا ہے“۔

راہل نے بتایا کہ بدھ کی شام انہوں نے سرینگر میں وازہ وان اور آئس کریم کا ذائقہ چکھا۔ انہوں نے کہا”میں ایک آئس کریم کی دکان پر کچھ لوگوں سے ملا جہاں کچھ لوگوں نے مجھ سے کہا کہ کیا میں جموں و کشمیر کے لوگوں کو پسند کرتا ہوں؟ اس سے مجھے غصہ آیا اور میں نے انہیں جواب دیا کہ میں جموں و کشمیر کے لوگوں کو پسند نہیں کرتا لیکن میں ان سے محبت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ساتھ میرا پرانا رشتہ ہے“۔

کانگریس لیڈر کاکہنا تھا”میرا کشمیر کے ساتھ خون کا رشتہ ہے“۔

وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ انڈیا بلاک مودی کے اعتماد اور نفسیات کو ہلا دینے میں کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے کہا”آپ وزیر اعظم مودی کو اب اپنا سینہ کھولتے نہیں دیکھ سکتے۔ ہمارے نظریے اور طاقت نے ہمارے لئے راہ ہموار کی۔ ہم نے تشدد یا غیر پارلیمانی زبان کا سہارا نہیں لیا بلکہ وزیر اعظم مودی کو یہ پیغام دینے میں کامیاب رہے کہ وہ وہ نہیں ہیں جو وہ محسوس کرتے ہیں“۔

جموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن سے پہلے گٹھ جوڑ کیلئے کانگریس اور نیشنل کانفرنس میں بات چےت ہو رہی ہے اور اس بات کی امید کی جا رہی ہے دونوں پارٹیوں میں مفاہمت ہو جائیگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر کے عوام کی نمائندگی اور ان کی ریاست کا درجہ سب سے اہم :راہل

Next Post

اسمبلی انتخابات | کانگریس کے ساتھ تمام 90 نشستوں پر اتحاد حتمی :فاروق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
تازہ تریں

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-13
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
تازہ تریں

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

2025-05-13
آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
تازہ تریں

آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

2025-05-13
۴۰ گھنٹہ طویل بارہمولہ معرکہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر منتج
تازہ تریں

شوپیاں جنگلات میں تین لشکر طیبہ دہشت گرد ہلاک

2025-05-13
کولگام اور پلوامہ میں فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپیں‘۲ مقامی جنگجوہلاک
تازہ تریں

شوپیاں میں فورسز اور دہشت گردوں میں مسلح جھڑپ جاری

2025-05-13
تازہ تریں

اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں

2025-05-13
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
تازہ تریں

پاکستان تنازع پر حکومت جائزہ کمیٹی قائم کرے: کانگریس

2025-05-13
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
Next Post
اسمبلی انتخابات | کانگریس کے ساتھ تمام 90 نشستوں پر اتحاد حتمی :فاروق

اسمبلی انتخابات | کانگریس کے ساتھ تمام 90 نشستوں پر اتحاد حتمی :فاروق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.