سرینگر//
نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ وہ جموں و کشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں گے۔
جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ وہ اسمبلی انتخابات لڑیں گے اور ریاست کا درجہ بحال ہونے کے بعد وہ استعفیٰ دے دیں گے اور ان کے بیٹے عمر عبداللہ اس نشست سے الیکشن لڑیں گے۔
این سی صدر نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ریاست کا درجہ دینے کا وعدہ کیا ہے اور سبھی پارٹیاں جلد از جلد مکمل بحالی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
ڈاکٹرفاروق نے انتخابی شیڈول پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہتر ہے کیونکہ اس سے انتخابات کیلئے پارٹیوں کی تیاری وں کا پردہ فاش ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قبل از انتخابات اتحاد کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ پارٹی تفصیلی غور و خوض کے بعد کرے گی۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جمعہ کو جموں و کشمیر میں تین مرحلوں میں انتخابات کا اعلان کیا، جس کا پہلا مرحلہ ۱۸ستمبر، دوسرا مرحلہ ۲۵ ستمبر اور تیسرا مرحلہ یکم اکتوبر کو ہوگا۔
ہریانہ ‘ جہاں یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گیا‘کے نتائج کے ساتھ ۴؍ اکتوبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔