نئی دہلی/۱۶اگست
الیکشن کمیشن نے جمعہ کی دوپہر کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات تین مرحلوں میں 18 ستمبر، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوں گے اور نتائج کا اعلان 4 اکتوبر کو کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں 18 ستمبر، دوسرے مرحلے میں 25 ستمبر اور تیسرے مرحلے میں یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 4 اکتوبر کو ہوگی۔
جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات تین مرحلوں میں ہوں گے جن میں 18 ستمبر، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 4 اکتوبر کو ہوگی۔
پہلے مرحلے کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی تاریخ 27 اگست ہوگی ، دوسرے مرحلے کے لئے نامزدگی 5 ستمبر کو ہوں گے اور تیسرے مرحلے کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن 12 ستمبر ہے۔
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا، ‘جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے دوران لوگ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے موجود تھے۔ لمبی قطاریں اور ان کے چہروں پر چمک اس بات کا ثبوت تھی… پورے انتخابات میں بھرپور سیاسی شرکت ہوئی… ہم چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر میں جمہوریت کی پرتیں مضبوط ہوں۔