نئی دہلی/۱۶اگست
الیکشن کمیشن جمعہ کی دوپہر اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے دوپہر تین بجے کے قریب پریس کانفرنس کے لیے میڈیا کو مدعو کیے گئے سمن میں ان ریاستوں کا ذکر نہیں کیا گیا جن کے لیے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔
ہریانہ اور مہاراشٹر کی اسمبلیوں کی میعاد بالترتیب 3 نومبر اور 26 نومبر کو ختم ہورہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر میں 30 ستمبر سے پہلے اسمبلی انتخابات کرانے کا بھی منصوبہ بنایا ہے، جو سپریم کورٹ کی طرف سے مقرر کردہ ڈیڈ لائن ہے۔
الیکشن کمیشن نے انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے حال ہی میں جموں و کشمیر اور ہریانہ کا دورہ کیا ہے لیکن ابھی تک مہاراشٹر کا دورہ نہیں کیا ہے۔