اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پڑوسی ملک کے دہشت گردی کے عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے: ایل جی منوج سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-15
in تازہ تریں
A A
پڑوسی ملک کے دہشت گردی کے عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے: ایل جی منوج سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر15/اگست

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز پڑوسی ملک کو جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو دوبارہ زندہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور جموں کے لوگوں کو خطے سے دہشت گردی کا صفایا کرنے کے لیے فورسز کی مدد کرنی چاہیے۔

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں 78 ویں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایل جی نے کہا کہ پڑوسی ملک کی جانب سے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ جموں کے عوام نے کبھی بھی دہشت گردی کی حمایت نہیں کی ہے اور میں جموں کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ خطے سے دہشت گردی کا صفایا کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ متحد رہیں۔

غور طلب ہے کہ جموں خطے میں حال ہی میں دہشت گردانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں سیکورٹی فورسز کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ چہارشنبہ کے روز ڈوڈہ کے علاقے آسر میں ایک انکاو¿نٹر میں فوج کا ایک کیپٹن اور ایک غیر ملکی دہشت گرد مارا گیا تھا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر پولیس کو بہادری کے تمغے حاصل کرنے پر سراہا اور کہا کہ پولیس پیشہ ورانہ انداز میں متعدد محاذوں پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے گزشتہ پانچ سالوں میں مرکز کے زیر انتظام علاقے کو ترقی کی نئی بلندیوں کو چھونے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70 سال سے اپنے حقوق سے محروم رہنے والے طبقات کو مناسب تسلیم کیا گیا ہے۔ آج ایس سی، ایس ٹی، او بی سی، والمیکی، پی او جے کے-ڈبلیو پی آر مکمل ووٹنگ کے حق کے ساتھ باوقار زندگی گزار رہے ہیں۔

سنہا نے کہا کہ مئی 2023 میں سرینگر میں جی 20 اجلاس کے بعد مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیاحت کی آمد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ سال 2.11 کروڑ سیاحوں نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا تھا۔ اس سال 30 جون تک ایک کروڑ سے زیادہ سیاحوں نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔ مجھے امید ہے کہ سال کے آخر تک سیاحوں کی ریکارڈ آمد ہوگی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پہلی بار امرناتھ غار اور گوریز کو پاور گرڈ سے جوڑا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال کے آخر تک جموں و کشمیر انڈسٹریل پالیسی کی تجدید کی جائے گی۔ انہوں نے کہا”ہم نے حکومت ہند سے نئی صنعتی پالیسی کو زیادہ صنعت دوست بنانے کی درخواست کی ہے اور نئی پالیسی میں مزید خصوصیات شامل کی جائیں گی“۔

ایل جی نے کہا کہ 2019 میں جموں و کشمیر بینک خسارے میں تھا اور سخت کوششوں کے ساتھ آج یہ ادارہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کا منافع کمانے والا ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا”یہ ادارہ اب چند لوگوں تک محدود نہیں رہا بلکہ اب یہ عوام کا بینک ہے۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوم آزادی کا خطاب:سیکولر سول کوڈ ہونا چاہئے :وزیر اعظم

Next Post

بانڈی پورہ میں بادل پھٹنے سے تباہی، سڑکوں اور پلوں کو نقصان ، بستیاں بھی زیر آب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
بانڈی پورہ میں بادل پھٹنے سے تباہی، سڑکوں اور پلوں کو نقصان ، بستیاں بھی زیر آب

بانڈی پورہ میں بادل پھٹنے سے تباہی، سڑکوں اور پلوں کو نقصان ، بستیاں بھی زیر آب

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.