جموں//
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک بدھ کے روز ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں فوجی اہلکار اور دو پورٹر شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پونچھ کے منڈی علاقے میں ایل او سی کے نزدیک اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب زیر زمین بارودی مواد زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں فوجی جوان سمیت تین افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمیوں کی پہچان حولدار اندرجیت سنگھ ، شکیل حسین (پورٹر)اور نیرج چودھری(پورٹر) کے بطور ہوئی ہے ۔
ایل او سی کے نزدیک بارودی سرنگ کا دھماکہ کیسے اور کن حالات میں ہوا اس کی اب تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔