اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جے اے کے اِی جی اے اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کا ڈیجیٹل دستخطی سر ٹیفکیٹ کی

رجسٹریشن و تنصیب اور ڈیزاسٹرریکوری کلائوڈ سروسز کیلئے ٹریننگْکم ہینڈ ہولڈنگ کا اِنعقاد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-15
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر//
حکومت جموںوکشمیر نے بہتر سیکورٹی اور کاروباری تسلسل کو یقینی بنانے کے مقصد سے جموں و کشمیر اِی ۔گورننس ایجنسی (جے اے کے اِی جی اے) اور اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے ڈیجیٹل دستخطی سرٹیفکیٹ کی رجسٹریشن و تنصیب اور ڈیزاسٹر ریکوری سروسز کی پری کیورمنٹ کے لئے ٹریننگ کم ہینڈ ہولڈنگ کا اِنعقادکیا ہے۔
اِی۔فائل پر ڈیجیٹل دستخطوں کے لازمی اِستعمال کے بارے میں ۲۲ ؍اپریل ۲۰۲۴ ء کے جی اے ڈِی سرکیولر نمبر۱۰جے کے (جی اے ڈی) کی کی پیروی کرتے ہوئے اِی۔ آفس ایپلی کیشن کے لئے ڈیجیٹل دستخط سرٹیفکیٹ پری کیورمنٹ اور تنصیب کے بارے میں ایک ٹریننگ کم ہینڈ ہولڈنگ سیشن کا اِنعقاد کیا گیا۔
تربیتی سیشن کے دوران ڈیجیٹل دستخطی سرٹیفکیٹ (ڈِی ایس سی) اور اس کی تنصیب، اِنضمام اور اِستعمال کی مکمل تربیت دی گئی۔ ڈیجیٹل دستخطی سرٹیفکیٹ (ڈِی ایس سی) رکھنے والے شخص کی شناخت کی توثیق اور تصدیق کے مقصد کے لئے ایک محفوظ ڈیجیٹل کلید ہے۔ ڈی ایس سی خفیہ کاری ٹیکنالوجی کا اِستعمال کرتے ہوئے سیکورٹی کو بہتر بناتا ہے۔ ڈی ایس سی کو ڈیجیٹل طور پر آن لائن دستاویزات پر دستخط کرنے ، دستخط کی محفوظ طریقے سے تصدیق کرنے اور دستخط شدہ کاپی کی توثیق کرنے کے لئے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
اِس کے علاوہ ورکشاپ میں شرکا کو۶؍اگست ۲۰۲۴ء کو جی اے ڈی سرکیولر ۱۷۔جے کے (جی اے ڈی) کے بارے میں ڈیزاسٹر ریکوری (ڈی آر) خدمات حاصل کرنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اِس بات کی وضاحت کی گئی کہ کس طرح ڈیزاسٹر مینجمنٹ سائبر سیکورٹی کو برقرار رکھنے اور تعمیل کو یقینی بنانے میں اہم کردار اَدا کرتی ہے۔
اِداروں کے پاس سائبر واقعات کے اثرات کو کم کرنے اور کاروباری تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے ڈیزاسٹر ریکوری کا ایک جامع منصوبہ ہونا چاہیے۔ سائبر سیکورٹی میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ جیسے ڈیٹا پروٹیکشن، بزنس کنٹی نیوٹی، ریگولیٹری کمپلائنس، ریپوٹیشن مینجمنٹ وغیرہ کی اہمیت کی بھی وضاحت کی گئی۔
محکموں کو میگھ راج کے ذریعے ڈیزاسٹر ریکوری (ڈی آر)خدمات حاصل کرنے کے بارے میں بھی مطلع کیا گیا اور رہنمائی کی گئی جی اِی ایم اور ٹینڈرنگ سے سرکاری محکموں کے لئے کلاؤڈ پری کیورمنٹ کو آسان بنانے کے لئے بڑے کلاؤڈ سروس پرووائیڈرز (سی ایس پیز) کی ایم اِی آئی ٹی وائی پینل میں شامل کلاؤڈ سروس پیش کشوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
سیشن کا اِنعقاد جے اے کے اِی جی اے ٹیم نے کیا اور اس میں مختلف محکموں کے تقریباً۶۵ اَفسران نے شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوم آزادی کی تقریبات کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات ‘ہائی الرٹ 

Next Post

مرکزمطلوبہ سکیورٹی فرا ہم کرنے پر آمادہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
Next Post
مرکزمطلوبہ سکیورٹی فرا ہم کرنے پر آمادہ

مرکزمطلوبہ سکیورٹی فرا ہم کرنے پر آمادہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.