ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مرکزمطلوبہ سکیورٹی فرا ہم کرنے پر آمادہ

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد پر الیکشن کمیشن آف انڈیا کی مرکزی داخلہ سیکریٹری سے’اچھی‘ ملاقات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-15
in اہم ترین
A A
مرکزمطلوبہ سکیورٹی فرا ہم کرنے پر آمادہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

سرینگر//(ویب ڈیسک)
مرکزی وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کو جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کیلئے مناسب سیکورٹی اہلکار فراہم کرنے کیلئے اپنی آمادگی سے آگاہ کر دیا ہے۔
یہ یقین دہانی مرکزی داخلہ سکریٹری ‘اجے بھلا نے اس وقت دی جب انہوں نے یہاں الیکشن کمشنروں کے ساتھ میٹنگ کی۔
گزشتہ دسمبر میں سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت دی تھی کہ جموں و کشمیر میں ۳۰ ستمبر تک اسمبلی انتخابات کرائے جائیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ہوم سکریٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے جموں کشمیر کے بارے میں کئے گئے سیکورٹی جائزے میں حصہ لے رہے تھے جس میں انتخاب لڑنے والے امیدواروں کے لئے مناسب سیکورٹی کے ساتھ ساتھ جمہوری عمل کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانا شامل تھا۔’’ الیکشن کمیشن نے وہاں پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے جو کچھ بھی مانگا تھا اس پر وہ راضی ہوگئے‘‘۔
ذرائع نے بتایا کہ مرکزی وزارت داخلہ امیدواروں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پرامن انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کے ذریعہ تجویز کردہ سیکورٹی اہلکاروں کی مناسب تعداد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔
الیکشن کمیشن نے بدھ کی دوپہر کو جموں و کشمیر میں سلامتی کی صورتحال پر بھلا کے ساتھ ایک تفصیلی جائزہ میٹنگ کی۔
ذرائع نے اس میٹنگ کو’اچھا‘قرار دیا اور کہا کہ ہوم سکریٹری یو ٹی میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کے سیکورٹی جائزے میں شامل تھے۔
الیکشن کمیشن نے پرامن انتخابات کے لئے فورسز کی مانگ کرتے ہوئے امیدواروں اور پولنگ اسٹیشنوں کی حفاظت کا مسئلہ اٹھایا۔
جموں و کشمیر میں آخری اسمبلی انتخابات ۲۰۱۴ میں ہوئے تھے، جب لداخ اس کا حصہ تھا، پانچ مرحلوں میں ہوئے تھے۔ اس بار بھی مراحل کی تعداد ایک جیسی ہوسکتی ہے۔
جموں و کشمیر میں انتخابی مشق عام طور پر ایک ماہ تک جاری رہتی ہے۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ جموں و کشمیر میں انتخابات دیگر ریاستوں کے ساتھ ہوں گے جہاں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں یا الگ الگ۔
پچھلی بار ہریانہ اور مہاراشٹر کے انتخابات ایک ساتھ ہوئے تھے اور جھارکھنڈ انتخابات کا اعلان بعد میں کیا گیا تھا۔
اب تک الیکشن کمیشن نے انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے جموں و کشمیر اور ہریانہ کا دورہ کیا ہے۔ اس نے ابھی تک مہاراشٹر کا دورہ نہیں کیا ہے۔ہریانہ اور مہاراشٹر کی اسمبلیوں کی میعاد بالترتیب ۳نومبر اور۲۶ نومبر کو ختم ہورہی ہے۔
جھارکھنڈ اسمبلی کی میعاد اگلے سال پانچ جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔
جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات میں ریکارڈ رائے دہی کے بعد چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا تھا’’یہ فعال شرکت جلد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے ایک بہت بڑی مثبت بات ہے تاکہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جمہوری عمل پھلتا پھولتا رہے۔ جموں و کشمیر میں جب بھی اسمبلی انتخابات ہوں گے تو یہ آئین کے آرٹیکل۳۷۰کی دفعات کو منسوخ کرنے اور ۲۰۱۹ میں سابق ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد پہلی بار ہوں گے‘‘۔
حد بندی کے عمل کے بعد اسمبلی کی نشستوں کی تعداد ۸۳سے بڑھ کر ۹۰ہو گئی ہے، جس میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو مختص نشستیں شامل نہیں ہیں۔
جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے قریب ہونے کا تازہ اشارہ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے گزشتہ ماہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ انتظامیہ سے کہا تھا کہ وہ اپنے آبائی اضلاع میں تعینات افسروں کا تبادلہ کرے۔
الیکشن کمیشن ایک مستقل پالیسی پر عمل پیرا ہے کہ انتخابی ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقے میں انتخابات کے انعقاد سے براہ راست جڑے افسران کو ان کے آبائی اضلاع یا مقامات پر تعینات نہیں کیا جائے گا جہاں انہوں نے کافی طویل مدت تک خدمات انجام دی ہیں۔
لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات سے پہلے افسروں کے تبادلوں سے متعلق ہدایات جاری کرنا عام بات ہے۔
حال ہی میں اس نے جموں و کشمیر اور تین دیگر ریاستوں میں انتخابی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔
جون میں اس نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں رجسٹرڈ غیر تسلیم شدہ پارٹیوں سے’مشترکہ نشانات‘ الاٹ کرنے کی درخواستوں کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جے اے کے اِی جی اے اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کا ڈیجیٹل دستخطی سر ٹیفکیٹ کی

Next Post

یوم آزادی:ایل جی کی عوام کو مبارکباد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
’جموں کشمیر میں گزشتہ تین برسوں میں حالات کافی مستحکم ہو ئے ہیں‘

یوم آزادی:ایل جی کی عوام کو مبارکباد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.