ہفتہ, جولائی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

یوم آزادی کی تقریبات کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات ‘ہائی الرٹ 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-15
in اہم ترین
A A
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

سرینگر//
مرکز کے زیر انتظام جموںکشمیر اور لداخ میں یوم آزادی کی تقریبات کے انعقاد کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
جموںکشمیر بالخصوص وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں ملی ٹنٹوں کی سرگرمیوں پر روک لگانے کے لئے تلاشیوں اور گشت کا سلسلہ گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہے جبکہ ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے فوجی اہلکاروں کو الرٹ حالت میں رکھا گیا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے دونوں دارلحکومتوں میں ہونے والی تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سرینگر ‘جہاں بخشی اسٹیڈئم میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب منعقد ہوگی جس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پرچم کشائی کی رسم انجام دیں گے ، کے اردگرد سخت سیکورٹی پہرہ بٹھا دیا گیا ہے ۔ اسی طرح سرمائی دارلحکومت جموں میں ایل جی کے مشیر بھٹناگر پرچم کشائی کی رسم انجام دیں گے ، کو بھی سخت سیکورٹی حصار میں لیا گیا ہے ۔
شہر سری نگر میں جگہ جگہ پر ناکے بٹھا ئے گئے ہیں جہاں نہ صرف ہر آنے جانے والی گاڑیوں بالخصوص دو پہیہ گاڑیوں کی تلاشی لی جاتی ہے ، بلکہ ان میں سوار افراد کی جامہ تلاشی لینے کے علاوہ ان سے پوچھ گچھ کی جاتی ہے ۔
پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے کہاکہ جموں وکشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات کے لئے سیکورٹی کے معقول انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سرحدوں پر تعینات فوجی مستعد ہیں اور دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے اہل ہیں۔
صوبہ جموں میں تعینات پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ تقریبات کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تمام درکار اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کو ہر سال۱۵؍اگست کے موقع پر ہائی الرٹ پر رکھا جاتا ہے ۔ تقریبات کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تمام درکار اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
ادھر سری نگر اور وادی کے دوسرے اضلاع میں راہگیروں کی جامہ تلاشیوں اور گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہے ۔ کسی بھی ناگہانی واقعہ سے نمٹنے کے لئے بخشی اسٹیڈئم کے گرد نواح میں جموں وکشمیر پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ اسٹیڈیم کے قریب واقع اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ بازوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔
اسٹیڈئم کے باب الداخلہ کو بھی کانٹے دار تار سے بند رکھا گیا ہے اور صرف سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں کو ہی اندر جانے کی جازت دی جارہی ہے ۔ اسٹیڈئم کے گرد نواح میں کئی ایک حساس مقامات پرمشتبہ افراد کی نقل وحرکت پر قریبی نگاہ رکھنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں اور بیلٹ پروف گاڑیاں تعینات کردی گئی ہیں۔
سیکورٹی فورس اور جموں وکشمیر پولیس کے اہلکاروں نے یوم آزادی کی تقریب سے قبل ملی ٹینٹوں کے کسی بھی حملے کو ناکام بنانے کے لئے اسٹیڈیم کے تین کلومیٹر دائرے مٰں آنے والے علاقوں میں شبانہ گشت بھی تیز کیا ہے ۔
یوم آزادی کی تقریبات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے وادی کے اطراف واکناف بالخصوص مختلف اضلاع کو گرمائی دارلحکومت کے ساتھ جوڑنے والی سڑکوں پر سیکورٹی فورسز اور پولیس کے خصوصی ناکے بٹھا ئے گئے ہیں جہاں چھوٹی بڑی گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی جاتی ہے اور ان میں سوار مسافروں کی جامہ تلاشی لینے کے علاوہ شناختی کارڈ چیک کئے جاتے ہیں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جے کے سی اے کیس: ہائی کورٹ نے فاروق عبداللہ کے خلاف ای ڈی چارج شیٹ کو خارج کردیا

Next Post

جے اے کے اِی جی اے اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کا ڈیجیٹل دستخطی سر ٹیفکیٹ کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

2025-07-10
پولیس سربراہ کا ریاسی اور رام بن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
اہم ترین

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-07-10
تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟
اہم ترین

تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟

2025-07-10
وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 

2025-07-10
دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
Next Post

جے اے کے اِی جی اے اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کا ڈیجیٹل دستخطی سر ٹیفکیٹ کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.