جموں/۶اگست
جموں کشمیر کے اودھم پور ضلع کے بستان گڑھ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے ایک گروپ کے درمیان تصادم ہوا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بالائی علاقوں میں چھپے ہوئے ملی ٹنٹوں سے رابطہ قائم کیا اور انہیں جنگلاتی علاقے میں پھنسا دیا۔
ڈی آئی جی اودھم پور کے مطابق ملی ٹنٹوں کے بارے میں خفیہ اطلاع ملنے کے بعد منگل کی علی الصبح سرچ آپریشن کیا گیا تھا۔
پولیس آفیسر نے کہا”علاقے میں نقل و حرکت کے بارے میں مخصوص معلومات ملنے کے بعد، ہماری پارٹیوں نے آج علی الصبح ایک ایس اے ڈی او شروع کیا“۔
پی ایس بسنت گڑھ کے علاقے کھنید میں ملی ٹنٹوں کے ایک گروپ سے رابطہ قائم کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی اودھم پور نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ آپریشن جاری ہے۔