جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کانگریس کا جموں کشمیر میں سپریم کورٹ ڈیڈ لائن کے مطابق الیکشن کا مطالبہ

بی جے پی کشمیریت‘کا احترام کرتی ہے اور نہ ہی ’جمہوریت‘ کو برقرار رکھتی ہے:کھڑے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-06
in اہم ترین
A A
کانگریس کا جموں کشمیر میں سپریم کورٹ ڈیڈ لائن کے مطابق الیکشن کا مطالبہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

نئی دہلی//
کانگریس نے پیر کو مطالبہ کیا کہ جموں کشمیر میں انتخابات سپریم کورٹ کی مقررہ ڈیڈ لائن کے مطابق ہونے چاہئیں ۔
پارٹی صدر ملکارجن کھرگے نے الزام لگایا کہ جموں و کشمیر اور لداخ پر بی جے پی کی پالیسی نہ تو ’کشمیریت‘کا احترام کرتی ہے اور نہ ہی ’جمہوریت‘ کو برقرار رکھتی ہے۔
کھڑگے کا یہ تبصرہ آرٹیکل ۳۷۰ کی منسوخی اور ریاست جموں و کشمیر کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کرنے کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر آیا ہے۔
کھڑگے نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ پر بی جے پی کی پالیسی نہ تو’کشمیریت‘کا احترام کرتی ہے اور نہ ہی ’جمہوریت‘ کو برقرار رکھتی ہے۔
کانگریس کے صدر نے کہا’’مودی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ اس اقدام سے جموں و کشمیر کو مکمل طور پر ضم کرنے ، خطے کی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کو روکنے میں مدد ملے گی۔ تاہم، حقیقت بالکل مختلف ہے‘‘۔
کھڑگے نے کہا کہ۲۰۱۹سے اب تک۶۸۳ مہلک دہشت گرد انہ حملے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں ۲۵۸ سیکورٹی اہلکار شہید اور۱۷۰ شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
کانگریس صدر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے تیسرے حلف کے بعد سے جموں خطے میں۲۵دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں جن میں۱۵ فوجی ہلاک اور۲۷ زخمی ہوئے ہیں۔انہوںنے یہ بھی دعوی کیا کہ گزشتہ کچھ سالوں میں کشمیری پنڈتوں کی ٹارگٹ کلنگ معمول بن گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سرکاری محکموں کے۶۵فیصد عہدے ۲۰۱۹ سے خالی ہیں۔
کھڑگے نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح ۱۰فیصد ہے اور نوجوانوں کی بے روزگاری کی شرح خطرناک حد تک۳ء۱۸فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ ۲۰۲۱ میں نئی صنعتی پالیسی متعارف کرانے کے باوجود زمین پر صرف ۳فیصد سرمایہ کاری ہوئی ہے۔انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج ۲۰۱۵ کے تحت ۴۰فیصد منصوبے زیر التوا ہیں۔
کانگریسی صدر نے کہا کہ جموں و کشمیر کی خالص ریاستی گھریلو پیداوار (این ایس ڈی پی) کی شرح نمو۲۸ء۱۳ فیصد (اپریل۲۰۱۵۔مارچ۲۰۱۹) سے گھٹ کر۲۰۱۹ کے بعد۷۳ء۸فیصد ہوگئی ہے۔
کھڑگے نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام معمول کے حالات کے لئے ترس رہے ہیں، جس احساس سے انہوں نے بھارت جودو یاترا کے دوران راہل گاندھی کو آگاہ کیا تھا۔
کانگریسی صدر نے زور دے کر کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ انتخابات سپریم کورٹ کی مقررہ ڈیڈ لائن کے مطابق ہوں تاکہ لوگ اپنے نمائندے منتخب کرسکیں، آئینی حقوق حاصل کرسکیں اور بیوروکریسی کی حکمرانی کے اس طریقہ کار کو مکمل طور پر روک سکیں۔
انہوں نے کہا کہ انڈین نیشنل کانگریس ان علاقوں کے لوگوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے جو ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہیں۔
جموں و کشمیر میں جب بھی اسمبلی انتخابات ہوں گے تو یہ آئین کے آرٹیکل ۳۷۰ کی دفعات کو منسوخ کرنے اور سابق ریاست کو ۲۰۱۹میں دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد پہلی بار ہوں گے۔
گزشتہ دسمبر میں سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت دی تھی کہ جموں و کشمیر میں۳۰ستمبر تک اسمبلی انتخابات کرائے جائیں۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چین میں مزید 10 دن غیرمعمولی گرمی رہنے کا امکان

Next Post

کئی سیاسی لیڈروں کاحکومت پرانہیں’نظر بند‘رکھنے کا الزام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
پراپرٹی ٹیکس کے خلاف جموں جزوی طور پر بند

کئی سیاسی لیڈروں کاحکومت پرانہیں’نظر بند‘رکھنے کا الزام

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.