منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات ستمبر میں ہوں گے: ریڈی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-05
in تازہ تریں
A A
جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات ستمبر میں ہوں گے: ریڈی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

 

آر ایس پورہ/۵اگست
مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے پیر کے روز کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ستمبر میں ہوں گے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ’ترقی کی رفتار‘ کو برقرار رکھنے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے بی جے پی کو ووٹ دیں۔
ریڈی نے کہا کہ پانچ سال قبل 5 اگست کو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی طرف سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے پاکستان اور اس کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی سرگرمیاں جموں و کشمیر میں بڑی حد تک محدود ہوگئی ہیں۔
جموں و کشمیر میں بی جے پی کے انتخابی انچارج ریڈی نے دفعہ 370 کی منسوخی کی پانچویں برسی کے موقع پر جموں کے مضافات میں بنا سنگھ اسٹیڈیم میں اپنی پارٹی کی جانب سے منعقدہ ’ایکاتما مہوتسو‘ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری انچارج جموں و کشمیر ترون چگ اور جموں و کشمیر بی جے پی صدر رویندر رینا دیگر نمایاں مقررین میں شامل تھے۔
ریڈی نے کہا کہ اسمبلی انتخابات ستمبر میں ہوں گے اور ہمیں یقین ہے کہ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے اور بی آر امبیڈکر کے آئین کو جموں و کشمیر تک توسیع دے کر پارٹی کی طرف سے لائی گئی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے لوگ بی جے پی کو مکمل اکثریت کے ساتھ اقتدار میں لائیں گے۔
اپوزیشن پارٹیوں خاص طور پر کانگریس اور نیشنل کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ وہ دفعہ 370 کو دوبارہ نافذ کرنے کی بات کر رہے ہیں، جس نے پاکستان کی سرپرستی میں دہشت گردی کے ذریعے جموں و کشمیر میں صرف ’موت اور تباہی‘ لائی ہے۔
ریڈی نے کہا”لوگوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں کون سی حکومت چاہتے ہیں، جو آرٹیکل 370 کی بات کر رہی ہے یا بی جے پی کی زیرقیادت حکومت جو جموں و کشمیر کو ترقی، امن اور خوشحالی کی نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتی ہے“۔
آرٹیکل 370 کی منسوخی کو ملک اور جموں و کشمیر کے عوام کے لئے’فخر کا لمحہ‘ قرار دیتے ہوئے ریڈی نے کہا کہ کسی نے بھی اس طرح کی ترقی کے بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا حالانکہ اس کی بنیاد بھارتیہ جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھ نے رکھی تھی۔
ان کاکہنا تھا ”ایک طویل جدوجہد کے بعد جموں و کشمیر کے لوگوں کو آخر کار آرٹیکل 370 سے آزادی مل گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور سماج کے دیگر محروم طبقوں کو حقوق ملے۔ ایک نیا جموں و کشمیر وجود میں آیا جہاں دہشت گردی، پتھراو¿، پاکستانی پرچم لہرانے اور ترنگے کی توہین تاریخ بن چکی ہے“۔
عوام سے کانگریس اور نیشنل کانفرنس کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے ریڈی نے کہا کہ اگر وہ اقتدار میں واپس آتے ہیں تو دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کی بحالی کا امکان ہے۔
ریڈی نے کہا کہ بی جے پی واحد پارٹی ہے جو پاکستان اور اس کی سرپرستی میں دہشت گردوں کو ہندوستانی شہریوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہ دے کر امن کو یقینی بناسکتی ہے۔
جموں خطے میں حالیہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا”ہم پاکستان کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ ہم جموں و کشمیر میں اس کی مسلسل کوششوں کے باوجود دہشت گردی کو بڑھنے نہیں دیں گے۔ ہم دہشت گردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ کریں گے اور اپنے لوگوں کی حفاظت کریں گے۔ ہم ملک کے لیے مرنے کو تیار ہیں۔“ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آنے والے دنوں میں جموں کشمیر اور لداخ کے لوگوں کی تمام امنگوں کو پورا کیا جائے گا:مودی

Next Post

جموں و کشمیر میں آہستہ آہستہ امن لوٹ رہا ہے: ایل جی سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
Next Post
عالمی یوم سیاحت:ایل جی سنہا کی سیاحوں کو جموں وکشمیر کی سیر دعوت

جموں و کشمیر میں آہستہ آہستہ امن لوٹ رہا ہے: ایل جی سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.