جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں و کشمیر میں آہستہ آہستہ امن لوٹ رہا ہے: ایل جی سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-05 - Updated on 2024-08-09
in تازہ تریں
A A
عالمی یوم سیاحت:ایل جی سنہا کی سیاحوں کو جموں وکشمیر کی سیر دعوت

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر /۵اگست

لیفٹیننٹ گورنر( ایل جی) منوج سنہا نے پیر کے روز کہا کہ جموں و کشمیر میں آہستہ آہستہ امن لوٹ رہا ہے۔سنہانے اس ترقی کا سہرا سابق ریاست کے لوگوں کو دیا۔

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

ایل جی نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں جمہوریت نے گہری جڑیں پکڑ لی ہیں جس کا ثبوت لوک سبھا انتخابات میں حالیہ رائے دہندگان کی تعداد سے لگایا جاسکتا ہے۔ یہ آئین پر لوگوں کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔

سنہا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی رہنمائی میں انہوں نے جامع ترقی اور سماجی مساوات کی شمع روشن رکھی ہے اور خطوں کے سفر کو روشن کیا ہے۔

ایل جی نے کہا کہ خطے میں معاشی طور پر پسماندہ معاشرے کو بااختیار بنایا گیا ہے۔

سنہا نے خطے کی بڑھتی ہوئی معیشت پر زور دیا اور کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں صحت ، تعلیم ، پبلک ورکس ، شہری اور دیہی ترقی اور بجلی جیسے اہم شعبوں میں تبدیلی خطے کی تاریخ میں بے مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین، نوجوانوں اور کسانوں نے اپنے آپ کو بہترین انداز میں پیش کیا ہے اور قوم کی تعمیر کے مقدس فریضے میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہڑتالیں اب ماضی کی بات ہو چکی ہیں اور اسکول، کالج اور اسپتال جیسے ادارے اب بغیر کسی خلل کے کام کر رہے ہیں۔

سنہا نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے خاص طور پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، سیاحت ، صنعت کاری ، سماجی تحفظ ، روزگار پیدا کرنے ، ذریعہ معاش پیدا کرنے ، عوامی رسائی ، شفافیت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے شعبوں میں کافی ترقی کی ہے۔

ایل جی نے کہا کہ جی 20 ٹورازم ورکنگ گروپ کے اجلاس نے عالمی شراکت داری کے لئے نئی راہیں کھولیں جس سے جموں و کشمیر میں سیاحت کے امکانات کو بروئے کار لانے میں مدد ملی۔ سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر نے 2023 کے دوران 2.11 کروڑ سیاحوں کا دورہ ریکارڈ کیا ہے جو اب تک کا سب سے زیادہ دورہ ہے۔

سنہا کاکہنا تھا”ہمارے سیاحتی اقدامات نے نہ صرف جموں و کشمیر کی مسحور کن خوبصورتی کو ظاہر کیا ہے بلکہ ہماری ثقافت اور ورثے کو بھی اجاگر کیا ہے“۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں صنعتی شعبے کو فروغ دینے کے لئے موثر پالیسی اور سازگار ماحول پیدا کیا گیا ہے۔

ایل جی نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں صنعتی یونٹوں کے قیام کے لئے 1,26,582 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز بھی موصول ہوئی ہیں جن میں 4.74 لاکھ افراد کے روزگار کے امکانات ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات ستمبر میں ہوں گے: ریڈی

Next Post

منشیات:لوگ خاموش کیوں؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

منشیات:لوگ خاموش کیوں؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.