منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۱۵؍اگست کی تقریبات میں ملازمین کی شرکت لازمی قرار

’غیر حاضر رہنے پر اپنے افسر سے اجاز طلب کرنا ضروری ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-03
in اہم ترین
A A
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

سرینگر///
جموں وکشمیر حکومت نے اپنی پرانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے یوم آزادی کی تقریبات میں سرکاری ملازمین کی شرکت کو لازمی قرار دے دیا ہے ۔
جموں و کشمیر حکومت کے مختلف محکموں بالخصوص جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ ہر ایک سرکاری ملازم کا فرض ہے کہ وہ یوم آزادی کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ‘جس کا کام کاج خود اس یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا دیکھ رہے ہیں‘ نے سرکیولر نمبر۱۶جی اے ڈی آف۲۰۲۴مورخہ۲؍اگست ۲۰۲۴میں تمام سرکاری عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ ۱۵ ؍اگست کی تقریبات میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
محکمے کے کمشنر سکریٹری سنجیو ورما کی جانب سے جاری اس سرکیولر میں کہا گیا ہے ’’یوم آزادی ایک اہم قومی دن ہے جو ہر سال۱۵؍اگست کو منایا جاتا ہے ۔ ہر سرکاری ملازم کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس موقع کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں‘‘۔
سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران جو جموں اور سرینگر میں تعینات ہیں، سے تاکید کی جاتی ہے کہ وہ یوم آزادی کے موقع پرمولانا آزاد سٹیڈیم جموں اور بخشی اسٹیڈیم سری نگر میں منعقد ہونے والی تقریبات میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔
اس میں کہا گیا ہے ’’غیر حاضر رہنے کیلئے اپنے افسر سے اجازت طلب کرنا ضروری ہے ۔تمام ایڈمنسٹریٹو سکریٹریز، محکموں کے سربراہوں، منیجنگ ڈائریکٹروں، چیف ایگزیکٹوز و دیگر افسران بھی تقاریب میں شرکت کریں‘‘۔
بتادیں کہ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب ہائی سیکورٹی زون بخشی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔
دریں اثنا سری نگر میں یوم آزادی کی تقریبات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے او ر ملک دشمن عناصر کے کسی بھی منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے سیکورٹی فورسز نے گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشی لینے کا سلسلہ وسیع اور تیز کردیا ہے ۔
سیکورٹی فورسز اور جموں و کشمیر پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہر اور اس کے مضافات میں مختلف مقامات پر ناکے بٹھائے گئے ہیں جہاں گاڑیوں، مسافروں اور راہگیروں کی تلاشیاں لی جارہی ہیں۔ بخشی اسٹیڈیم میں یوم آزادی کی تقریب کے احسن انعقاد کے لئے اس کے گرد ونواح میں سیکورٹی کا سخت بندوبست کیا گیا ہے ۔
کسی بھی ناگہانی واقعہ سے نمٹنے کے لئے اسٹیڈیم کے گرد و نواح میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کی نفری کو تعینات کیا گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اودھم پور میں زہریلے کھانے سے دو بچوں کی موت‘۱۵ بیمار

Next Post

مرکزنے بی ایس ایف سربراہ اور ان کے نائب کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم

مرکزنے بی ایس ایف سربراہ اور ان کے نائب کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.