جموں//
جموں کشمیر کے اودھم پور ضلع میں ایک شادی کی تقریب میں مبینہ طور پر زہر یلا کھانا کھانے سے دو بچوں کی موت ہو گئی اور ۱۵ دیگر بیمار ہو گئے۔
اودھم پور کے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ‘ڈاکٹر سنجیو شرما نے کہا’’بچوں میں شدید قے اور اسہال کی علامات ظاہر ہوئیں اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
ڈاکٹر شرما نے کہا’’انہوں نے گوردھی علاقے میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی تھی، جس سے ممکنہ طور پر فوڈ پوائزننگ کا اشارہ ملتا ہے‘‘۔پندرہ بچوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے دو کی حالت نازک ہے اور انہیں جموں کے جی ایم سی اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہا’’بدقسمتی سے، اسپتال پہنچنے پر دو بچوں کو مردہ قرار دے دیا گیا۔اسی طرح کی علامات ظاہر کرنے والے مزید بچوں کو جموں کے اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے ، جبکہ دیگر کا ادھم پور ضلع اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔‘‘