جموں//
جموں بس اسٹینڈ پر ۲۰۱۹ میں دستی بم حملے کا ملزم حزب المجاہدین کا دہشت گرد یاسر بھٹ لاپتہ ہو گیا ہے۔
بھٹ ضمانت پر باہر تھا۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے بتایا کہ وہ سرینگر سے لاپتہ ہوا تھا۔’’یاسر بھٹ۲۰۱۹ میں جموں بس اسٹینڈ پر دستی بم حملے کا ملزم ہے۔ وہ ضمانت پر باہر تھا اور لاپتہ ہو گیا تھا۔ ہم نے پوسٹر لگائے ہیں اور سبھی سے کہا ہے کہ اگر کسی کو اس کی جانکاری ملتی ہے تو وہ پولیس کو مطلع کریں‘‘۔
پولیس نے شہر بھر میں پوسٹر آویزاں کردیئے ہیں۔
مارچ ۲۰۱۹ میں جموں بس اسٹینڈ پر دستی بم حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
کولگام کے خان پورہ داسین گاؤں کے رہائشی یاسر بھٹ کو حزب المجاہدین کے ضلع کمانڈر فاروق احمد بھٹ عرف عمر نے حملہ کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی۔