پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پروت مالا پروجیکٹوں کی پیش رفت کو تیز کرنے کی ہدایت

تین روپ وے پروجیکٹوں کی پیشگی رپورٹ تیار‘تین پر مشاورت جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-03
in اہم ترین
A A
یو ٹی میں سڑک حادثوں میں اموات کو کم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار ہونی چاہئے

CS

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

سرینگر///
چیف سیکریٹری اَتل ڈولو نے آج نیشنل ہائی ویز لاجسٹک مینجمنٹ لمیٹڈ (این ایچ ایل ایم ایل) کی ایک میٹنگ منعقد کی جس میں جموںوکشمیر یوٹی میں پروت مالا کے تحت مجوزہ متعدد پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
دورانِ میٹنگ چیف سیکریٹری نے جموں و کشمیر کے مختلف سیاحتی مقامات پر روپ وے منصوبوں کی تعمیر کے سلسلے میں نیشنل ہائی وے لاجسٹک مینجمنٹ لمیٹڈ (این ایچ ایل ایم ایل) کی جانب سے پری فزیبلٹی رِپورٹوں کی عمل درآمد میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔
ڈولو نے پی ایس یو پر زور دیاہے کہ وہ اس عمل کو تیز کرے تاکہ تکنیکی طور پر قابل عمل منصوبوںکی پیش رفت کے لئے وضاحت حاصل کی جاسکے۔ اُنہوں نے این او سی کے حصول، فارسٹ کلیئرنس اور کسی بھی جاری منصوبوں کی راہ میں آنے والی یوٹیلٹی شفٹنگ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔
چیف سیکریٹری نے سینٹرل باڈی اور متعلقہ محکموں کے درمیان بہتر ہم آہنگی کو اُجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ آنے والے مسائل کو حل کرنے کیلئے ان کے مابین بہتر تفہیم تک رَسائی حاصل کی جاسکے۔
ڈولو نے سانبہ میں ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک کے قیام کے کام کو تیز کرنے اور کٹرا ہ میں پبلک ٹرانسپورٹ ٹرمنل اِنفراسٹرکچر (پی ٹی ٹی آئی) کی ترقی کا کام تیز کرنے پر زور دیا۔
میٹنگ کو بنیادی مسائل اور ان کی موجودہ صورتحال پر جانکاری دی گئی۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ۱۸ روپ وے منصوبوں میں سے ۳کی پیشگی رپورٹ تیار کی گئی ہے اور مزید ۳ منصوبوں کے لئے مشاورت جاری ہے۔
میٹنگ میں یہ بھی اِنکشاف ہواکہ ان روپ وے منصوبوں میں بال تل۔ امرناتھ گپھا، مخدوم صاحبؒ۔ ہری پربت، بھدرواہ۔سیوجدھار، نشری ٹنل۔سناسر، شنکراچاریہ، سونہ نمرگ۔تھاجیواس کے علاوہ مذہبی یا سیاحتی اہمیت کے حامل دیگر منصوبے شامل ہیں۔
میٹنگ میں سی اِی او این ایچ ایل ایم ایل ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری فارسٹ ،پرنسپل سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار، پرنسپل سیکرٹری فائنانس، کمشنر سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ ،صوبائی کمشنر کشمیر و جموں،سیکرٹری آر اینڈ بی، سیکرٹری ریونیو ، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر ، ضلع ترقیاتی کمشنر رِیاسی ، کمشنر ایس ایم سی، وِی سی ایل سی ایم اے، ایم ڈی جے کے سی سی سی اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے جبکہ آئوٹ سٹیشن اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ضمانت پر رہا حزب کا جنگجو لاپتہ ‘ تلاش جاری

Next Post

عمر عبداللہ کا جموں و کشمیر میں حکومت پر مالی بدانتظامی کا الزام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
ای ڈی نے مجھ پر کوئی الزام عائد نہیں کیا ‘عمرعبداللہ

عمر عبداللہ کا جموں و کشمیر میں حکومت پر مالی بدانتظامی کا الزام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.