جموں/۲ اگست
بارڈر سکیورٹی فورس(بی ایس ایف) کے اسپیشل ڈائریکٹر ‘وائی بی کھورانیہ جمعہ کو جموں سرحد کے دو روزہ دورے پر پہنچے اور علاقے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
یہ میٹنگ جموں سرحد میں بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے ساتھ سرحد پار دراندازی کے مبینہ خطرے کے تناظر میں ہوئی۔
کھورانیہ کا استقبال بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے انسپکٹر جنرل ڈی کے بورا اور جموں فرنٹیئر کے دیگر سینئر افسران نے کیا۔
بورا نے کھورانیہ کو ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی ، جس میں جموں میں بین الاقوامی سرحد پر سرحدی سلامتی اور غلبے کے تمام اہم پہلوو ¿ں کا احاطہ کیا گیا۔
کھورانیہ نے آئی جی بی ایس ایف جموں، آئی جی بی ایس ایف کشمیر اور جموں فرنٹیئر کے سینئر افسران کی موجودگی میں سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی، جس کے دوران صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں جموں خطے میں سلامتی کی صورتحال پر توجہ مرکوز کی گئی۔
اپنے دورے کے دوران کھورانیہ نے جوانوں سے بات چیت کی اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں ان کی لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ (ای
جنسیاں)