پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’جموںکشمیر کوسنیما سے الگ نہیں کیا جا سکتا‘۔ ہمارے ملک میں جب بھی سنیما پر بات ہوتی ہے تو جموں و کشمیر اس بحث کا حصہ ہوتا ہے:ایل جی

فلم پالیسی۲۰۲۴ کی نقاب کشائی‘ فلم کی شوٹنگ کی اِجازت اور سبسڈی کیلئے سِنگل وِنڈو پورٹل کا آغاز 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-02
in اہم ترین
A A
’جموںکشمیر کوسنیما سے الگ نہیں کیا جا سکتا‘۔ ہمارے ملک میں جب بھی سنیما پر بات ہوتی ہے تو جموں و کشمیر اس بحث کا حصہ ہوتا ہے:ایل جی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ سنیما کو جموں و کشمیر سے الگ کرنا ناممکن ہے کیونکہ ان کے درمیان ایک ’نامیاتی رشتہ‘ ہے جو برسوں سے فروغ پا رہا ہے۔
سنہا نے کہا کہ انتظامیہ فلم سازوں کو یورپی ممالک کے مقابلے میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کو عالمی فلمی منزل بنایا جاسکے۔
سرینگرمیں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے زیر اہتمام ’جموں و کشمیر فلم کنکلیو‘ کے اِفتتاح کے موقع پر ایل جی کاکہنا تھا’’آپ جموں و کشمیر کو سنیما سے الگ نہیں کر سکتے۔ ہمارے ملک میں جب بھی سنیما پر بات ہوتی ہے تو جموں و کشمیر اس بحث کا حصہ ہوتا ہے۔ یہ ایک نامیاتی رشتہ ہے جو سال بہ سال بڑھتا جا رہا ہے‘‘۔
ایل جی نے کہا کہ سنیما اور جموں و کشمیر نے دیگر رشتوں کی طرح کئی دہائیوں سے نشیب و فراز دیکھے ہیں اور دہشت گردی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔
سنہا نے کہا کہ جو لوگ اس فن سے جڑے ہوئے ہیں وہ سمجھیں گے کہ جموں و کشمیر صرف شوٹنگ کا مقام نہیں تھا بلکہ راج کپور اور یش چوپڑا جیسے مشہور فلم سازوں کے لئے ایک ثقافتی مرکز تھا۔’’ لہٰذا گزشتہ پانچ سالوں میں اس تعلقات کو بحال کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں۔ اس کے لئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں‘‘۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے ’جموں و کشمیر فلم پالیسی۲۰۲۴ ‘کی نقاب کشائی کی اور فلم شوٹنگ کی اِجازت اور سبسڈی کے لئے سنگل وِنڈو پورٹل ، جموں و کشمیر فلم سکریننگ سیریز اور فریمز آف ٹرانسفارمیشن فوٹوگرافی مقابلے سمیت متعدد اَقدامات کا آغاز کیا۔
ایل جی نے نیا جموں وکشمیر شارٹ فلم میکنگ مقابلہ کے فاتحین کو بھی مُبارک باد دی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں کنکلیو میں فلم سازوں، صنعتی پیشہ ور اَفراد اور سنیما کے شائقین کیلئے  پروگراموں کی ایک سیریز کی میزبانی کے لئے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی کوششوں کی سراہنا کی۔
سنہا نے کہا ’جموں و کشمیر فلم پالیسی ۲۰۲۴ ‘آج منظر عام پر آئی ہے جو جموں وکشمیر یوٹی میں علاقائی ، قومی اور بین الاقوامی فلم پروڈکشن کو راغب ، سپوٹ اور سہولیت فراہم کرے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’ یہ پالیسی فلم سازوں کے لئے دوستانہ اور عملی ماحول فراہم کرے گی تاکہ وہ اِس بات کو محسوس کریں کہ جنت بے نظیر واقعی فلم سازوں کے لئے بھی جنت بے نظیر ہے ۔ہم جموں و کشمیر میں فلم بندی کو مزید پُرکشش بنانے کے لئے اعلیٰ اثر والے بنیادی ڈھانچے ، سورسنگ مقامات میں مدد،پیشہ ور اَفراد اور مالی مراعات فراہم کریں گے۔‘‘
ایل جی نے کہاکہ جموں و کشمیر فلم پالیسی مقامی زبانوں میں فلموں کے لئے اِضافی مراعات بھی فراہم کرتی ہے  جس سے جموں و کشمیر کے علاقائی سنیما کو فروغ ملتا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ فلم سازوں کو مقامی ٹیلنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی ترغیب دیتا ہے جس سے جموں و کشمیر کی مقامی آبادی کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے حکومت کی طرف سے اُٹھائے گئے نئے اَقدامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ نئے اَقدامات سے مضبوط اثر پڑے گا اور جموں و کشمیر کو ایک عالمی فلم پروڈکشن ہب بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سنگل وِنڈو پورٹل پیچیدہ رسمی کارروائیوں کو مؤثر ہینڈلنگ اور سبسڈی کے بغیر کسی رُکاوٹ کے اِجرأ کو یقینی بنائے گا۔
ایل جی نے کہا کہ جموں و کشمیر فلم سکریننگ سیریز جیسی نئی پہل منظم اور مؤثر اصلاحات کا حصہ ہے تاکہ ایک متحرک اور نوجوان فلم سازی کی ثقافت کو فروغ دیا جاسکے اور اُبھرتے ہوئے تخلیق کاروں اور فلم کے شائقین کو فلمی جمالیات پر خیالات کا تبادلہ کرنے اور سائن کلب کلچر کو مضبوط بنانے کے لئے جگہ فراہم کی جاسکے۔
سنہانے کہا’’ جموں و کشمیر اور سنیما اتحاد کی علامت ہیں اور انہیں الگ الگ نہیں دیکھا جاسکتا۔ وہ ایک بہترین میچ ہیں۔ راج کپور اور یش چوپڑا جیسے عظیم فلم سازوں کے لئے جموں و کشمیر نہ صرف شوٹنگ کا مقام تھا بلکہ ایک ثقافتی مرکز بھی تھا۔ گزشتہ پانچ برسوں میں جموں و کشمیر کو سنیما اور تھیٹر کی ثقافت سے دوبارہ جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔  ہمارے نئے اَقدامات اس بحالی کو اُجاگر کرتے ہیں۔‘‘
کنکلو میں فلم سازی پر ورکشاپوں کا ایک سیریز کے علاوہ راحت کاظمی، پیراگ مہتا اور میر سرور جیسی فلمی شخصیات کے ساتھ معلومات افروز پینل مباحثے بھی منعقد کئے گئے ہیں۔ اِس میں نیا جموں کشمیر شارٹ فلم میکنگ مقابلے کی ایوارڈ یافتہ فلمیں،’’کنٹری آف بلائنڈ‘‘کی پریمیئر سکریننگ اور مقامی فنکاروں کی ثقافتی پرفارمنس بھی شامل ہیں۔
آج شروع کیا گیا سنگل وِنڈو پورٹل شوٹنگ کی اِجازت اور سبسڈی کے لئے درخواست دینے کے عمل کو آسان بنائے گا۔ فلم ساز اَب شوٹنگ پرمٹ سے لے کر سبسڈی تک ہر چیز کے لئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں جس سے پورے طریقہ کار کو آسان اور صارف دوست بنا یاگیا ہے۔
اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری اَتل ڈولو،سیکرٹری اطلاعات محترمہ ریحانہ بتول، ناظم اطلاعات جتن کشور، سینئر افسران، فاتحین اور شارٹ فلم سازی مقابلے کے شرکا، اِنڈسٹری کے پیشہ ور اَفراد اور سنیما کے شائقین بھی موجود تھے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اننت ناگ میں۲کروڑ روپے مالیت کا کمرشل کمپلیکس قرق:پولیس

Next Post

’کشمیر میں معیاری مقامی فلمیں بنائی جا رہی ہیں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
’کشمیر میں معیاری مقامی فلمیں بنائی جا رہی ہیں‘

’کشمیر میں معیاری مقامی فلمیں بنائی جا رہی ہیں‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.