جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

اننت ناگ میں۲کروڑ روپے مالیت کا کمرشل کمپلیکس قرق:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-02
in مقامی خبریں
A A
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

سرینگر//
جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ قصبے میں۲کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ایک کمرشل کمپلیکس کو منسلک کر دیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اس کارروائی سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ منشیات سمگلروں کو ایک بڑا دھچکا دیتے ہوئے بجبہاڑہ پولیس اسٹیشن نے تلخان بجبہاڑہ سے تعلق رکھنے والے مرحوم عبد الرشید ڈار کے۲کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ایک کمرشل کمپلیکس کو قرق کیا۔انہوں نے کہا کہ اس جائیداد کی نشاندہی منشیات کی غیر قانونی تجارت خاص طور پر نشہ آور ادویات اور سائیکو ٹراپک مواد کی اسمگلنگ کے ذریعے حاصل کرنے کے طور پر کی گئی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ منسلک شدہ جائیداد میں سمتھن بجبہاڑہ میں قومی شاہراہ پر تعمیر کی گئی ایک کمرشل بلڈنگ ہے جو۵کنال۱۲مرلہ اراضی پر محیط ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے درج ایک ایف آئی آر زیر نمبر۲۰۲۰/۲۱۰میں ملوث تھا۔ان کا کہنا تھا’’ستمبر۲۰۲۰میں متوفی عبدالرشید ڈار کے احاطے میں ایک زیر زمین کمرہ کا پتہ لگایا گیا تھا جس میں کافی مقدار میں ممنوعہ مواد غالباً فکی تھیلوں اور پلاسٹک بیرل میں پیک کیا گیا تھا‘‘۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ متوفی نے یہ ممنوعہ مواد غیر قانونی ذرائع سے حاصل کیا تھا اور اس کا غیر قانونی طور پر مقامی نوجوانوں کو فروخت کرنے کیلئے ذخیرہ کیا تھا اس طرح منشیات کی لت میں پڑنے والوں اور اس کے تجارت کو فروغ دیا تھا۔
تررجمان نے کہا کہ جائے موقع سے۲۶سو کلو وزنی۱۲۶تھیلے اور۱۳سو۹۶کلو وزنی۶۰پلاسٹک بیرل بر آمد کئے گئے تھے جن میں ممنوعہ مواد بھرا ہوا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ اننت ناگ پولیس نے غیر قانونی طور پر حاصل شدہ پیسے سے تعمیر ہونے والے کمرشل کمپلیکس کو منسلک کرکے منشیات فروشی کے خلاف سخت کارروائی انجام دی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر در انداز ہلاک:بی ایس ایف

Next Post

’جموںکشمیر کوسنیما سے الگ نہیں کیا جا سکتا‘۔ ہمارے ملک میں جب بھی سنیما پر بات ہوتی ہے تو جموں و کشمیر اس بحث کا حصہ ہوتا ہے:ایل جی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی کے قریب بارہمولہ میں گولہ ناکارہ بنا دیا گیا

2026-03-26
Next Post
’جموںکشمیر کوسنیما سے الگ نہیں کیا جا سکتا‘۔ ہمارے ملک میں جب بھی سنیما پر بات ہوتی ہے تو جموں و کشمیر اس بحث کا حصہ ہوتا ہے:ایل جی

’جموںکشمیر کوسنیما سے الگ نہیں کیا جا سکتا‘۔ ہمارے ملک میں جب بھی سنیما پر بات ہوتی ہے تو جموں و کشمیر اس بحث کا حصہ ہوتا ہے:ایل جی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.