جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

شاہ نے این اے سی پی میں ساحلی سیکورٹی کے بارے میں معلومات لی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-29
in قومی خبریں
A A
وزیر داخلہ کا دورہ شروع
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

اوکھا// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو گجرات کے اوکھا میں نیشنل اکیڈمی آف کوسٹل پولیسنگ (این اے سی پی) کا دورہ کیا اور سینئر افسران نے انہیں سمندری پولیس فورسز کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے این اے سی پی کی کوششوں کے بارے میں معلومات دی۔
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل پنکج کمار سنگھ اور انسپکٹر جنرل آف پولیس جی ایس ملک نے مسٹر شاہ کا یہاں پہنچنے پرتپاک استقبال کیا۔
26/11 کے ممبئی حملوں کے تناظر میں ہندوستان کی ساحلی ریاستوں کی بحری افواج کے ردعمل اور مہارت کو تیزی سے بڑھانے کے لیے این اے سی پی تشکیل دی گئی تھی۔
بی ایس ایف نے کہا کہ مسٹر شاہ کو ساحلی سلامتی میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں اور ساحلی ریاستوں کی متوقع ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاط سے تیار کیے گئے تربیتی پروگرام کے ذریعے سمندری پولیس فورسز کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے این اے سی پی کی کوششوں کے بارے میں بتایا گیا۔
مسٹر شاہ نے ٹویٹ کیاکہ گجرات کے اوکھا میں نیشنل کوسٹل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا اور سی اے پی ایف اور کوسٹل پولیس کو دی جانے والی تربیت کے بارے میں تفصیلی معلومات لی۔ساحلی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ایک ماہر اور جدید پولیس فورس بنانے کے لئے 2018 میں این اے سی پی کا قیام وزیراعظم نریندر مودی جی کی دوراندیشانہ سوچ کا نتیجہ ہے۔
وزیر داخلہ نے برعکس موسم اور جغرافیائی چیلنجوں والے اس علاقہ میں انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے اور کوسٹل پولیس کے اہلکاروں کو ضروری تربیت فراہم کرنے کے لئے بی ایس ایف گجرات فرنٹیئر اور این اے سی پی کی کوششوں کی تعریف کی۔
بی ایس ایف نے کہا کہ اس نے اس اکیڈمی کا بنیادی ڈھانچہ تیار کیا ہے اور میرین پولیس فاؤنڈیشن کورس کا کامیابی سے انعقاد کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اب تک سات کورسز کے ذریعے ساحلی ریاستوں گجرات، مہاراشٹر، گوا، کرناٹک، کیرالہ، تمل ناڈو، آندھرا پردیش، اوڈیشہ، مغربی بنگال، دمن اور دیو، لکشدیپ، انڈمان اور نکوبار، پڈوچیری، گجرات کسٹمز، بی ایس ایف اور سی آئی ایس ایف کے کل ملاکر 427 پولیس اہلکاروں کو تربیت دی جاچکی ہے۔
گجرات کے اپنے دورے کے دوران وزیر داخلہ نے دوارکا میں دوارکادھیش مندر میں پوجا بھی کی اور وہ وزیر اعظم کے ساتھ شامل ہوں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوگا کو مذہب سے جوڑنا افسوس ناک: کووند

Next Post

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 33 افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس ورکنگ کمیٹی نے ایک آواز میں ‘آپریشن سندور’ کی حمایت کی

2025-05-08
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
قومی خبریں

اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اقوام متحدہ کے یوم ویساک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

2025-05-07
قومی خبریں

مہاراشٹرا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا سپریم کورٹ کا حکم

2025-05-07
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں نوجوانوں پر لاٹھی چارج قابلِ مذمت: کانگریس

2025-05-07
Next Post
کورونا معاملات میں کمی کا رجحان جاری دونوں صوبوں میں ۱۶ نئے کیس درج

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 33 افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.