سرینگر//
جھلسانے والی گرمی کے بیچ محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر میں۳۱جولائی تک موسم میں کسی بھی بڑی تبدیلی کو خارج از امکان قرار دیا ہے ۔
موسمیات محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق جموں وکشمیر میں۲۶جولائی تک گرم اور مرطوب موسم کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ۲۷سے ۲۸جولائی کو کشمیر اور جموں خطے میں کہیں کہیں رک رک کر ہلکی بارشوں کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں جمعرات کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت۵ء۳۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۷ء۵ڈگری زیادہ ہے ۔
کوکر ناگ میں۸ء۳۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔قاضی گنڈ میں۰ء۳۳‘کپواڑہ میں۱ء۳۶؍اور اننت ناگ میں۷ء۳۴ڈگری سینٹی گرڈ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پلوامہ میں۷ء۳۴ڈگری‘ کولگام میں۷ء۳۳‘ شوپیاں میں۸ء۳۴‘بانڈی پورہ میں۱ء۳۴بارہمولہ میں ۱ء۳۳‘بڈگام میں۸ء۳۲ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
ترجمان نے کہاکہ جموں میں جمعرات کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت۶ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کٹرامیں۴ء۳۱‘بٹوٹ میں۸ء۲۸‘بانہال میں ۴ء۳۲ریاسی میں۵ء۳۵‘ سانبہ میں۶ء۳۸‘کٹھوعہ میں۲ء۳۸؍اور کشتواڑمیں۰ء۳۵ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
قابل ذکر ہے وادی کشمیر میں بھی شدید گرمی نے لوگوں کو بے حال کر کے رکھ دیا۔
شدید گرمی سے بچنے کے لئے جہاں لوگوں کی اکثریت پہاڑی علاقوں میں واقع سیاحتی مقامات کا رخ کر رہی ہے وہیں بچے گرمی سے راحت حاصل کرنے کے لئے ندی نالوں میں دن بھر نہاتے رہتے ہیں۔