جموں///
جموں ریلوے اسٹیشن پر ضمانت پر رہا ایک شخص نے آرپی ایف اہلکار پر چاقو سے وار کرکے اس کی رائفل چھیننے کی کوشش کی تاہم آس پاس تعینات دوسرے اہلکاروں نے مشتبہ نوجوان کی اس کوشش کو ناکام بنایا۔
اطلاعات کے مطابق جموں ریلوے اسٹیشن پر مشتبہ نوجوان نے آر پی ایف اہلکار پر چاقو سے وار کرکے اس کو زخمی کیا اور بعدازاں رائفل چھیننے کی بھی کوشش کی ۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود دوسرے اہلکاروں نے نوجوان کے منصوبے کو ناکام بنایا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ضمانت پر رہا ایک شخص نے کانسٹیبل موہن لال پر اس وقت حملہ کیا جب وہ ڈیوٹی دے رہا تھا۔انہوں نے کہاکہ دیوندر سنگھ ساکن نانک نگر جموں نامی اس شخص کو دھر دبوچ کرسلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔