جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

منشیات کا بڑھتا استعمال

اس گھر کو آگ لگی گھر کے چراغ سے !

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-29
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

نشہ آور ادویات اور منشیات کے سوداگروں کے خلاف آئے روز کی پکڑ دھکڑجہاں جاری ہے وہیں دوسری جانب سرحد کے اُس پار سے منشیات کی سمگلنگ کا نہ رکنے اور نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔ جموں وکشمیر کے دونوں خطے منشیات کے سمگلروں اور ان کے آقائوں کے خصوصی نشانے پر ہیں۔
یہ ایک ایسی صورتحال ہے جو ہر گذرتے لمحے کے ساتھ سنگین اور پُر تشویش رُخ اختیار کرتی جارہی ہے۔ زمینی سطح پر اب جو نئے حقائق سامنے آرہے ہیں وہ اور بھی پُر تشویش ہیں۔ اب چھوٹے سکولی بچوں اور بچیوں کو نشانہ بنایا جارہاہے۔ موت کے ان سوداگروں نے اب تک ایسے کتنے بچوں کو اس لت میں مبتلا کر نے میں کامیابی حاصل کرلی ہے اس بارے میں مستند اعداد وشمارات فی الحال دستیاب نہیں لیکن جو بچے لت میں مبتلا ہوچکے ہیں ان کی علمیت جہاں ان کے والدین کو ہے وہیں متعلقہ سکولوں کے منتظمین بھی بے خبر نہیں ہیں۔ البتہ کچھ مصلحتوں اور مجبوریوں کے پیش نظر وہ برملا اعتراف نہیں کررہے ہیں۔
افغانستان میں طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد اُس سرزمین سے منشیات کی سمگلنگ کے حجم میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔ طالبان مسلسل دعویٰ کررہے ہیں کہ وہ اسلامی شریعت کے پابند ہیں ، ان کا یہ دعویٰ کچھ زمینی حقائق کے تناظرمیں سچ کی کسوٹی پر پورا نہیں اُترتا۔ ان میں سے ایک سچ یہ ہے کہ افغانستان میںمنشیات کی پیداواری فیکٹریوں پر موجودہ حکومت کا مکمل کنٹرول ہے اور پیداوار کو مختلف طریقوں سے عالمی منڈیوں تک پہنچا کر فروخت کیاجارہاہے۔اس کام کیلئے مافیاز کا ایک بہت بڑا نیٹ ورک بادی النظرمیں موجود بھی ہے اور کام بھی کررہاہے۔ اس نیٹ ورک کے پنجے دُنیا کے مختلف ممالک میں موجود ہیں اور جموں وکشمیر مستثنیٰ نہیں۔
جدید ترین اصطلاح میں نارکوٹیرر ایک ہی سکے کے دو چہرے ہیں جو چہرے ایک دوسرا کا سہارا بن کردُنیا کو تباہی وبربادی سے ہم کنار کرتے جارہے ہیں۔جموں وکشمیر کی سرحدیں اس کے ہمسایہ ملک کے ساتھ ہیں جبکہ ان سرحدوں پر اس پار کم سے کم تین Layerسکیورٹی سیٹ اپ موجود ہیں جو بہت حد تک مضبوط بھی ہے۔ لیکن اس کے باوجود سمگلر منشیات کی بڑی مقدار کشمیراور جموں میںموجود اپنے زمینی سطح پر کام کررہے نیٹ ورک تک پہنچانے میںکامیاب ہورہے ہیں۔
ان سمگلروں کے بہت سارے ہاتھوں کو اب تک منشیات سمیت گرفتارکرلیاگیا ہے جبکہ ان کی تحویل سے اب تک حالیہ مہینوں میں کروڑوں اربوں روپے مالیت کی منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہے لیکن یہ نیٹ ورک شیطان کی آنت کی طرح لمبا ہی ہوتا جارہاہے۔ جتنے لوگ پکڑے جارہے ہیں ان سے کہیں زیادہ تعداد میںنئے چہرے نمودار ہو جاتے ہیں۔ اس منظرنامہ کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہاہے جیسے کشمیرمیں جائز کاروباری سرگرمیوں اور حلال روزی روٹی کے حصول کیلئے جگہ تنگ پڑتی جارہی ہے لہٰذا لوگ تیز رفتاری سے کرنسی نوٹ سمیٹنے کیلئے ایک دوسرے پر سبقت لینے کی دوڑ میں مصروف ہیں۔
اس گھر کو آگ لگی گھر کے ہی چراغ سے کے مصداق اگر مقامی لوگ سمگلر اور موت کا سوداگر بن کر منشیات کے دھندا سے وابستہ نہ ہوجاتے تو کشمیر کی نوجوان نسل اس جان لیوا لت میںمبتلا نہ ہوتی۔ ایک محتاط اندازہ کے مطابق چھ لاکھ سے زائد نوجوان نسل لت میں مبتلا ہوچکی ہے ۔ بہت سارے جو لت میں مبتلا ہوکر اپنی توانائی ، فہم ، قوت برداشت سے بتدریج محروم ہو تے جارہے ہیں کا علاج ڈی ایڈکیشن مراکز میں جاری ہے۔ لیکن جو تباہی ہونی تھی وہ ہوچکی ہے البتہ مستقبل کے تعلق سے فکر مندی اور تشویشات بدستور موجود ہیں کیونکہ منشیات کے دھندے سے وابستہ نیٹ ورک کی کمر ابھی توڑی نہیں جاسکی ہے اور نہ ہی ابھی تک قطعیت کے ساتھ یہ معلوم ہوسکا ہے کہ آخر وہ کون ہے جو کشمیراور جموں خطوں میں اس کا سرغنہ ہے لیکن سوپردوں کے پیچھے خود کو چھپانے میں فی الوقت تک کامیاب ہیں۔
یہ سوال بھی اہم ہے کہ منشیات کی لت میں جو لوگ گرفتار ہوچکے ہیں انہوں نے نشہ آور ادویات اور منشیات کی خریداری کیلئے روپیہ کہاں سے حاصل کئے؟ کیا والدین سے یا چوری سے ؟ یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بارے میںاپنی ذمہ داریوں اور فرائض کو اچھی طرح سے سمجھیں اور سمجھ کر نبھائیں۔ کچھ والدین ، جو ناجائز اور بے محنت کی دولت میں شعوری طور غرق ہیں اس بات کی پرواہ نہیں کرتے کہ ان کے بچے کھاتے پیتے کیاہیں،ان کی سرگرمیاں کیا ہیں، اُٹھنا بیٹھنا کن لوگوں کی صحبت میں ہے، بچوں کے پاس پیسے کہاں سے آتے ہیں اور خرچ کہاں کرتے ہیں۔ اگر والدین نے ابتداء ہی سے ذمہ دار انہ فرض شناس انداز فکر اور طرزعمل کا راستہ اختیار کیا ہوتا تو ان کے بچے نشے کی لت میں دھت نظرنہ آتے۔ اب جبکہ وہ لت میںمبتلا ہوکر اپنے حواس اور قوت تک زائل کر چکے ہیں بیشتر والدین پریشانی میںاب ہاتھ پیر مارتے دکھائی دے رہے ہیں۔
منشیات کی سمگلنگ ، کھپت، فروخت اور استعمال کا قلع قمع کرنے کی اکیلے ذمہ داری حکومت اور اس کی مشینری پر ہی عائد نہیںہوسکتی ، معاشرے کی بھی کچھ ذمہ داریاں اور فرائض ہیں۔کشمیرکا نوجوان نسل منشیات کی ہلاکت خیز لت میں مبتلا ہوتا رہے اس کے پیچھے کئی مذموم سیاسی وغیر سیاسی مگر مستقبل کے حوالہ سے مکروہ عزائم بھی ہیں۔ بدقسمتی یہ ہے کہ ان مکروہات کا سمجھ نہیں ہے۔بہرحال خد اکرے یہ لعنت جلد از جلد ختم ہوجائے اور جوملوث ہیں، سمگلر ہیں یا اور کوئی، ان کے بارے میں یہی دُعا کی جاسکتی ہے کہ خدا انہیں غارت کرے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لیکن آپ بھی تو یہی کہتے تھے …

Next Post

سائمنڈز کے ساتھ وقت نہ گزارنے کا افسوس: پونٹنگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
سائمنڈز کے ساتھ وقت نہ گزارنے کا افسوس: پونٹنگ

سائمنڈز کے ساتھ وقت نہ گزارنے کا افسوس: پونٹنگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.