برسبین// آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے جمعہ کو آل راؤنڈر اینڈریو سائمنڈس کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سائمنڈس کے ساتھ وقت نہ گزارنے پر افسوس ہے۔
پونٹنگ نے کوئنز لینڈ کے ٹاؤنس وِل کے ریور وے اسٹیڈیم میں منعقدہ یادگاری تقریب میں کہا، ’’سائمنڈزکاجانا ہمارے لیے بہت مشکل رہا ہے۔ آسٹریلیا کے کرکٹ مداح بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔
پونٹنگ نے کہا کہ انہیں سائمنڈز کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع نہ ملنے پر افسوس ہے۔
انہوں نے کہا، ’’بین الاقوامی کرکٹ کی یہ بری بات ہے۔ آپ اپنے ساتھیوں کے ساتھ 10، 15، 20 سال کھیلتے ہیں، اور جب آپ کھیل چھوڑ دیتے ہیں تو ایک دوسرے سے کبھی مل نہیں پاتے۔ ہم نے میدان میں ایک ساتھ بہت اچھے دن گزارے ہیں، لیکن جب آپ کسی کے ساتھ اتنے لمبے عرصے تک ہوتے ہیں، تو ان کے ساتھ میدان کے باہربھی بہت سارے تجربات شیئر کرتے ہیں۔”
اس مہینے کے شروع میں، 46 سالہ سائمنڈس کی ایک سڑک حادثے میں موت ہو گئی تھی۔
سائمنڈز کی یادگاری تقریب میں سابق آسٹریلوی کھلاڑی ایڈم گلکرسٹ، ڈیرن لیہمن، ایان ہیلی، مچل جانسن اور بریٹ لی نے بھی شرکت کی۔
ڈیرن لیہمن نے کہا کہ انہوں نےسائمنڈز سے بہتر کھلاڑی کو کوچ نہیں کیا، جب کہ گلکرسٹ نے کہا کہ وہ میدان کے اندر اور باہر بھی ایک بہترین کھلاڑی تھے۔
گلکرسٹ نے کہا، ’’ہم نے ان کی شخصیت کے بارے میں اتنی بات کی کہ ہم ان کے کرکٹ کے معیار کو بھول گئے۔ ٹیم کے ساتھ ان کی وابستگی ہمیشہ شاندار رہتی تھی۔”
آسٹریلیا کے لیے 26 ٹیسٹ، 198 ون ڈے اور 14 ٹی ٹوئنٹی مقابلے کھیلے والے فیلڈ پر اپنے جاندارانداز کے لئے جانے جاتے ہیں۔ وہ اپنے کیریئر کے دوران لگاتار دو ورلڈ کپ (2003 اور 2007) جیتے والی ٹیم کا حصہ تھے۔