نئی دہلی//
مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں وکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس این کوٹیشور سنگھ اور مدراس ہائی کورٹ کے جسٹس آر مہادیون کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے ۔ وزارت قانون وانصاف نے منگل کے روز ایک ریلیز میں یہ اطلاع دی۔
ریلیز کے مطابق، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی جانے والی یہ تقرریاں ان ججوں کے چارج سنبھالنے کی تاریخ سے مؤثر ہوں گی۔
ریلیز میں کہا گیا ہے ’’صدر جمہوریہ نے آئین ہند کے آرٹیکل۱۲۴کی شق(۲)کے ذریعے عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرکے ، جسٹس این کوٹیشور سنگھ، چیف جسٹس جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ، اور آر مہادیون، جج، مدراس ہائی کورٹ، کو ان کے چارج سنبھالنے کی تاریخ سے سپریم کورٹ کے جج کے طور پر مقرر کیا ہے ‘‘۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ جمعرات کے روز دونوں نئے ججوں کو حلف دلائیں گے ۔ ان نئی تقرریوں سے سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد۳۴ہو جائے گی۔