جموں//
جموں پولیس نے پیر کے روز جموں ضلع کے جانی پور علاقے سے ایک زنگ آلود پرانا دستی بم برآمد کیا ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ آج صبح جانی پور میں ہائی کورٹ کے پارکنگ ایریا میں ایک زنگ آلود دستی بم پڑا ہوا پایا گیا۔ جلد ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور زنگ آلود دستی بم کو قبضے میں لے لیا۔
دریں اثنا، اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور جانچ شروع کر دی گئی ہے۔
ادھر جموں و کشمیر کے اودھم پور ضلع میں پیر کے روز ایک پرانا مارٹر گولہ برآمد کیا گیا ہے۔
ایک سرکاری افسر نے بتایا کہ میاں باغ علاقے میں کچھ مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے شیل برآمد کیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر اسے بحفاظت ناکارہ بنا دیا۔