ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ڈوڈہ کے جنگلی علاقے میں گولیوں کا تبادلہ‘ تلاشی جاری

مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع کے بعد ریاسی میں بھی تلاشی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-16
in مقامی خبریں
A A
کٹھوعہ میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک جنگجو ہلاک

encounter

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

جموں//
ڈوڈہ کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ڈوڈہ کے جنگلی علاقے دیسا میں پیر کی شام کو سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح سیکورٹی فورسز نے ڈوڈہ کے کئی جنگلی علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے سیکورٹی فورسز کو اطلاع فراہم کی کہ جنگلی علاقے میں کئی بندوق برداروں کو دیکھا گیا جس کے بعد سلامتی عملے نے جنگلی علاقے کومحاصرے میں لے لیا۔
باوثوق ذرائع کے مطابق شام دیر گئے دیسا جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کا اچانک آمنا سامنا ہوا۔انہوں نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان کافی دیر تک دوبدو گولیوں کا تبادلہ جاری رہا جس کے بعد علاقے میں خاموشی چھا گئی۔
ذرائع کے مطابق اضافی نفری کو جنگلی علاقے کی اور روانہ کیا گیا ہے تاکہ ملی ٹینٹوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہ ہو سکے ۔
اس سے پہلے سیکورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کی نقل و حمل کے متعلق اطلاع موصول ہونے کے بعد پیر کی صبح جموں، ریاسی اور ڈوڈہ اضلاع میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے ۔
اطلاعات کے مطابق جموں کے اکھنور علاقے میں مقامی لوگوں نے مشتبہ افراد کی نقل و حمل دیکھی جس کے بارے میں انہوں نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔
اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
معلوم ہوا ہے کہ اکھنور کے لور گروٹا ، ٹھاٹھی اور اس کے ملحقہ علاقوں کو سیکورٹی فورسز نے سیل کرکے فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ۔ان کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کو فوجی تنصیبات کے قریب دیکھا گیا ہے ۔
دریں اثنا پیر کی صبح سیکورٹی فورسز نے ڈوڈہ ضلع کے کوٹی جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈوڈہ کے کوٹی جنگلی علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کیا گیا جس دوران ڈرون کیمروں کے ذریعے جنگلی علاقے کی نگرانی کی جا رہی ہے ۔
باوثوق ذرائع کے مطابق کئی گھنٹوں تک سیکورٹی فورسز نے جنگل کو کھنگالا تاہم اس دوران مشتبہ افراد کے بارے میں کوئی سراغ نہیں ملا۔
علاوہ ازیں ریاسی کے رمبال نالہ ، کوٹھیان، پونی ، دیرا بابر ، کنڈلی اور کانجی علاقوں میں بھی سیکورٹی فورسز نے گھر گھر تلاشی لی جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے ۔
دفاعی ذرائع نے جموں ، ڈوڈہ اور ریاسی میں تلاشی آپریشن شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پیر کی صبح متعدد علاقوں کو محاصرے میں لے لیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آخری اطلاعات موصول ہونے تک جنگلی علاقوں کو تلاشی آپریشن جاری تھا۔
واضح رہے کہ جموں صوبے میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملی ٹینٹ حملوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے پیش نظر جنگلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر ملی ٹینٹ مخالف آپریشن لانچ کیا گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جانی پور میں زنگ آلودہ گرینیڈاورادھمپور میں مارٹر گولہ بر آمد

Next Post

راج ناتھ نے آرمی چیف سے بات کی اور ڈوڈا انکاؤنٹر کے بارے میں معلومات حاصل کیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش‘۷گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
Next Post
ہمارا کسی ملک کی ایک انچ زمین پر بھی قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے:راج ناتھ

راج ناتھ نے آرمی چیف سے بات کی اور ڈوڈا انکاؤنٹر کے بارے میں معلومات حاصل کیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.