اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

عمر عبداللہ کی طلاق کی درخواست پر ان کی اہلیہ پائل کو نوٹس جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-16
in مقامی خبریں
A A
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

نئی دہلی//
سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس لیڈر عمر عبداللہ کی طلاق کی درخواست پر ان کی اہلیہ پائل عبداللہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چھ ہفتے میں جواب دینے کے لئے کہا ہے ۔
عمر عبداللہ نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔
جسٹس سدھانشو دھولیہ اور جسٹس احسن الدین امان اللہ کی بنچ نے عمر عبداللہ کی نمائندگی کرنے والے وکیل کپل سبل کے دلائل سننے کے بعد پائل کو نوٹس جاری کیا اور انہیں چھ ہفتوں کے اندر اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔
اپنے طلاق کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے عمر نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا اور طلاق دینے کی درخواست کی۔ ہائی کورٹ نے ان کی طلاق کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
سبل نے عدالت عظمیٰ کی اس بنچ کے سامنے دلیل دی کہ ان کے مؤکل کی شادی’ختم‘ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ درخواست گزار اور اس کی بیوی پائل گزشتہ۱۵سال سے الگ رہ رہے ہیں۔
سبل نے سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ آئین کے آرٹیکل۱۴۲کا استعمال کرتے ہوئے عمر کی طلاق کی درخواست منظور کی جائے ۔
عمر اور پائل عبداللہ کی شادی یکم ستمبر۱۹۹۴کو ہوئی تھی۔ عمر کا دعویٰ ہے کہ وہ۲۰۰۹سے الگ رہ رہے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ عبداللہ نے ’ظلم‘کی بنیاد پر اپنی اہلیہ سے طلاق کی مانگ کی ہے ۔
دہلی ہائی کورٹ نے دسمبر ۲۰۲۳میں عمر کی طلاق کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔
عمر عبداللہ کے سپریم کورٹ پہنچنے سے پہلے دہلی ہائی کورٹ میں جسٹس سنجیو سچدیوا اور جسٹس وکاس مہاجن کی بنچ نے سال۲۰۲۳میں فیملی کورٹ کے۲۰۱۶کے حکم کو برقرار رکھا تھا۔ فیملی کورٹ کے حکم میں کہا گیا کہ پائل عبداللہ پر لگائے گئے ظلم کے تمام الزامات واضح نہیں ہیں اور عمر عبداللہ اپنے الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
سال ۲۰۱۶ میں ایک فیملی کورٹ نے عبداللہ کو طلاق کا حکم دینے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا تھا کہ پائل عبداللہ کے خلاف ظلم کے الزامات مبہم ہیں اور یہ بھی کہا تھا کہ یہ’ظلم‘ یا’چھوڑ دینے‘ کے دعووں کو ثابت نہیں کر سکے گا۔ ہائی کورٹ نے فیملی کورٹ کے حکم کو برقرار رکھا تھا۔ عمر اور پائل عبداللہ اپنے دونوں بیٹوں کی تحویل میں شریک ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے ووٹ کیلئے دہشت گرد رہنماؤں کو پروان چڑھایا‘

Next Post

جانی پور میں زنگ آلودہ گرینیڈاورادھمپور میں مارٹر گولہ بر آمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
کشمیر میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں‘۱۵دن کا ذخیرہ موجود:گرگ
اہم ترین

ڈویژنل کمشنر کا سرینگر  رنگ روڈ فیز ٹو اور ٹو اے  کی رکاوٹیں دور کرنے کا جائزہ

2026-09-13
’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
Next Post
راجوری میں۲زنگ آلود گرینیڈ اور گولیاں بر آمد

جانی پور میں زنگ آلودہ گرینیڈاورادھمپور میں مارٹر گولہ بر آمد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.