جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بارشوں کے پیش نظر شری امرناتھ معطل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-06
in تازہ تریں
A A
شیش ناگ کیمپ پر جھگڑے میں ملوث ۳؍افراد گرفتار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۶جولائی

بھاری بارشوں کے پیش نظر شری امرناتھ جی یاترا کو بنا بر احتیاط عارضی بنیادوں پر ہفتے کے روز دونوں راستوں سے معطل کر دیا گیا۔

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

ایک متعلقہ عہدیدار نے بتایا کہ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع بالتل بیس کیمپ اور جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع ننون پہلگام بیس کیمپ پر گذشتہ شام سے رک رک بھاری بارشیں ہو رہی ہیں جس کے پیش نظر ہفتے کی صبح یاترا کو دونوں راستوں سے معطل کر دیا گیا ہے ۔

عہدیدار نے کہا کہ یاترا کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ بنا بر احتیاط لیا گیا ہے تاکہ یاتریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہفتے کو یاترا بحال ہونے کے بہت کم امکانات ہیں۔

بتادیں کہ یاترا کے پہلے ہفتے کے دوران قریب ڈیڑھ لاکھ یاتری کشمیر میں 3 ہزار 8 سو 80 کلو میٹر بلندی پر واقع پوتر گھپا کے درشن سے فیضیاب ہوئے ہیں۔

دریں اثنا جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ہفتے کی صبح 5 ہزار 8 سو 76 یاتریوں پر مشتمل ایک اور قافلہ 2 سو 45 گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندبوست کے بیچ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ان یاتریوں میں سے 2 ہزار 1 سو 17 یاتری جن میں 1 ہزار 5 سو 37 مرد، 4 سو 72 خواتین، 11 بچے ، 92 سادھو اور 5 سادھوئیں شامل تھیں، بالتل بیس کیمپ کے لئے جبکہ 3 ہزر 7 سو 59 یاتری جن میں 2 ہزار 9 سو 64 مرد، 6 سو 46 خواتین 7 بچے ، 1سو 23 سادھو اور 19 سادھوئیں شامل تھیں، ننون پہلگام کے لئے روانہ ہوئے ۔

یاد رہے کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 28 جون کی صبح 4 ہزار 6 سو 3 یاتریوں کے پہلے جتھے کو جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کشمیر کے لئے روانہ کیا تھا۔

وادی میں انتظامیہ، سول سوسائٹی تنظمیوں، تجارتی یونیوں اور عام لوگوں نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔یاترا کو تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے تمام تر انتطامات کئے گئے ہیں۔جہاں یاتریوں کو تمام سہولیات و خدمات بہم پہنچانے کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں وہیں سیکورٹی کا بھی فقید المثال بند وبست کیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق یاترا روٹوں پر قریب 800 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں سیکورٹی فورسز کی 500 اضافی کمپنیاں تعینات کی گئیں ہیں۔ ہر کمپنی کم از کم ایک سو اہلکاروں پر مشتمل ہے ۔قابل ذکر ہے کہ 52 دنوں پر محیط یہ یاترا 19 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کٹھوعہ کے سرحدی علاقوں میں تلاشی آپریشن

Next Post

کولگام انکاونٹر: زخمی فوجی اہلکار دم توڑ گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
اننت ناگ جھڑ پ میں۲جنگجو ہلاک:پولیس

کولگام انکاونٹر: زخمی فوجی اہلکار دم توڑ گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.