نئی دہلی//
الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے ۱۰جولائی کو ضلع الیکشن افسروں (ڈی ای اوز) کے ساتھ ایک میٹنگ طے کی ہے۔
جموں و کشمیر کے جوائنٹ سی ای او کی جانب سے اس تناظر میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس میں اہم انتخابی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جس میں ضلعی سطح کی سیاسی جماعتوں کے مسائل، انتخابی رجسٹریشن افسران، بوتھ لیول افسروں کی تعیناتی اور گھر گھر تصدیق شامل ہیں۔
رائے دہندگان کی فہرست اور رائے دہندگان کے فوٹو شناختی کارڈ کو بہتر بنانے اور ایک مربوط مسودہ فہرست تیار کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ضلع الیکشن افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ۹ جولائی ۲۰۲۴ تک اسٹیٹس رپورٹ پیش کریں۔