جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جنوبی کشمیر کے شوپیاں کی بلیک ڈائمنڈ چیری کی ملک بھر میں بڑی مانگ

سال گذشتہ جس باغ مالک کو۲ہزار ڈبے چیری نکلے تھے امسال ساز گار موسم کی وجہ سے ۵سو ڈبے زیادہ نکلے:کاشت کار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-03
in مقامی خبریں
A A
چیری کی اچھی پیدوار سے کسان مطمئن لیکن اچھے دام نہ ملنے کی شکایت

SRINAGAR, MAY 26 (UNI):- The harvesting of Cherry Crop in Kashmir valley is in full swing and the farmers are satisfied with the production despite early hot weather conditions. UNI PHOTO-31U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

سرینگر//
ناساز موسمی صورتحال کے باعث وادی کشمیر کے بعض علاقوں میں چیری (گلاس) فصل کی پیدا وار میں کمی واقع ہونے کے بیچ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے کونسو گائوں کے باغوں میں تیار ہونے والی اٹلی چیری، جو بلیک ڈائمنڈ چیری کے نام سے بھی مشہور ہے ، کی مانگ ملک بھر میں آسمان چھو رہی ہے ۔
کونسو گائوں کے سہیل شبیر نامی ایک کاشتکار نے یو این آئی کو بتایا’’امسال بلیک ڈائمنڈ چیری کی کافی اچھی فصل تھی جس کی ملک بھر میں کافی مانگ ہے ‘‘۔
کانسو گائوں جو شوپیاں قصبے سے۸کلو میٹر دوری پر واقع ہے ، میں ان دنوں کسان چیری فصل درختوں سے اتارنے کے کام میں مصروف ہیں جن کو وہ ایک کلو وزنی ڈبوں میں پیک کرکے دہلی، ممبئی اور ملک کے دیگر حصوں کو بھیج رہے ہیں۔
سہیل شبیر نے کہا’’ہمارے ضلع میں اس سال اس فصل کے لئے موسم ساز گار رہا جو سال گذشتہ کے مقابلے میں اچھی فصل کا باعث بن گیا‘‘۔
کانسو میں کسان چیری کی دوسری اقسام جیسے مشری، ڈبل مشری وغیرہ کو بھی اگاتے ہیں لیکن اپنی شکل و صورت، رنگ اور ذائقے کے باعث بلیک ڈائمنڈ کی بات ہی کچھ اور ہے جس سے اس کی نہ صرف وادی میں بلکہ بیرون وادی بھی کافی مانگ ہے ۔
سہیل کا کہنا ہے کہ بلیک ڈائمنڈ چیری کا ایک کلو ڈھائی سو سے تین سو روپے میں باغ میں ہی فروخت کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا’’سال گذشتہ جس باغ مالک کو۲ہزار ڈبے چیری نکلے تھے امسال ۵سو ڈبے زیادہ نکلے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’بلیک ڈائمنڈ چیری باقی اقسام کے مقابلے میں سخت موسمی حالات میں بھی صحیح سالم رہتی ہے ۔انہوںنے کہا’’ہم مستقبل میں بلیک ڈائمنڈ چیری کے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں گے تاکہ آمدنی میں زیادہ اضافہ ہوسکے ‘‘۔
تاہم وسطی ضلع گاندر بل کے گٹلی باغ کے حکیم صنوبر خان کا کہنا ہے’’غیر موسمی بارشوں اور ژالہ باری کی وجہ سے ہمارے علاقے میں چیری فصل کو اس سال کم سے کم۷۰ فیصد نقصان ہوا‘‘۔انہوں نے کہا کہ گاندربل میں کسان ابھی چیری کی ہائی برڈ قسم کو نہیں اگا رہے ہیں۔
صنوبر خان نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ وادی میں کسانوں کیلئے مخصوص فصل بیمہ اسکیم کو متعارف کرے ۔
دریں اثنا محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر ظہور احمد بٹ نے یو این آئی کوبتایا کہ وادی میں امسال چیری کی قریب۲۲ہزار میٹرک ٹن کی پیدا وار ہوئی ہے جو سال گذشتہ کی پیدا وار سے۲سو میٹرک ٹن زیادہ ہے ۔
بٹ نے کہا’’تاہم امسال بعض علاقوں میں غیر موسمی بارشوں اور ژالہ باری کی وجہ سے چیری فصل کو نقصان ہوا ہے ‘‘۔ان کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر اس سال چیری کی فصل تسلی بخش تھی۔
ڈائریکٹر نے کہا کہ حکومت جموں وکشمیر فصل بیمہ اسکیم متعارف کر رہی ہے جس کو ممکنہ طور پر اسی سال عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سال چیری کی کچھ اقسام کی ملک بھر میں کافی مانگ ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ کشمیر میں چار اقسام کے چیری پائے جاتے ہیں جن میں ڈبل، مشری، مخملی اور اٹلی شامل ہیں۔
طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ چیری کا پھل صحت و تندرستی کیلئے انتہائی مفید ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ یہ پھل دل اور بلڈ پریشر سمیت کورونا سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے اور انسان کو مختلف انفیکشنز سے بھی محفوظ رکھتا ہے ۔
چیری میں زنک، فولاد، پوٹاشیم، مینگنیز اور کاپر پایا جاتا ہے جو دل کی دھڑکن کو معمول پر رکھنے اور ہائی بلڈ پریشر کے کنٹرول میں مدد دیتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وقف بورڈ کو مجھے ہٹانے کا کوئی اختیار نہیں:فاروقی

Next Post

کشمیر میںاگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

2025-05-15
مقامی خبریں

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

2025-05-15
مقامی خبریں

جموں کے آر ایس پورہ علاقے میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-05-15
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘
مقامی خبریں

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے سے سیاحت کو دھچکا

2025-05-15
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگرجموں قومی شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں

2025-05-15
آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
Next Post
۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :جموں میں گرمی کی شدت عروج پر، رواں موسم کا گرم ترین دن ریکارڈ

کشمیر میںاگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.