نئی دہلی//
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کو کشمیری علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک کیلئے موت کی سزا کا مطالبہ کیا، جسے دہشت گردی کی فنڈنگ کے ایک معاملے میںعمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
قبل ازیں ملک کو سخت سیکورٹی کے درمیان پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔
ایک میڈیا رپوٹ کے مطابق، خصوصی جج کے سامنے سماعت کے دوران، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ملک کو موت کی سزا سنائے جانے کی دلیل دی۔
سماعت، جو دوپہر کے کھانے کے وقفے کیلئے روک دی گئی تھی‘شام ۶ بجے دو بارہ شروع ہوئی۔
۱۹ مئی کو، خصوصی جج پروین سنگھ نے ملک کے خلاف لگائے گئے جرائم کی سزا کی مقدار سے متعلق دلائل سننے کے لیے معاملہ ۲۵ مئی کے لیے مقرر کیا۔
عدالت نے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے حکام کو بدھ کی سماعت سے قبل دہشت گردی کی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں اس کی مالی صورتحال کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت دی تھی۔
ملزم کو زیادہ سے زیادہ سزائے موت کا سامنا ہے جب کہ جن مقدمات میں وہ ملوث ہے ان میں کم سے کم سزا عمر قید ہو سکتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سماعت میں یاسین نے اپنا وکیل واپس لے لیا تھا۔ جیسا کہ اس نے پہلے جرم قبول کیا تھا، سماعت کے دوران کچھ بھی نہیں بچا تھا۔
یاسین ملک پر مجرمانہ سازش رچنے، ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے، دیگر غیر قانونی سرگرمیوں اور کشمیر میں امن کو خراب کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔