جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

آئی جی پی کا امن و قانون کی صورتحال ‘امر ناتھ یاترا کیلئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-26
in اہم ترین
A A
آئی جی پی کا امن و قانون کی صورتحال ‘امر ناتھ یاترا کیلئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر//
کشمیر زون کے آئی جی پی‘ وجے کمار نے بدھ کے روز سالانہ امر ناتھ یاترا کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات اور امن و قانون کی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔
اس میٹنگ میں آئی جی کشمیر وجے کمار، آئی جی سی آر پی ایف کے علاوہ ڈی آئی جی پولیس ، ڈی آئی جی سی آرپی ایف، ڈی آئی جی بی ایس ایف ، ڈی آئی جی ایس ایس بی ، ایس ایس پی سری نگر کے علاوہ دیگر سینئر آفیسران نے شرکت کی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران آئی جی کشمیر اور آئی جی سی آر پی ایف نے تفصیل کے ساتھ امر ناتھ جی یاترا کے سلسلے میں اٹھائے جا رہے اقدامات کا بھر پور جائزہ لیا۔
آئی جی کشمیر وجے کمار نے پولیس ، سیکورٹی فورسز اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں سے وابستہ افسران و اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ یاترا کے دوران باہمی تال میل کو بنائے رکھیں۔ سالانہ امر ناتھ جی یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے اور یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی بھی تلقین کی گئی۔
کمار نے متعلقہ افسران سے تاکید کہ وہ یاترا کے دوران قریبی تعلقات برقرار رکھیں تاکہ پر امن یاترا کو مکمل طور پر یقینی بنایا جاسکے ۔
میٹنگ کے دوران آئی جی کشمیر اور آئی جی سی آر پی ایف نے مختلف اداروں کی جانب سے یاتریوں کی سہولیات کیلئے اٹھائے جارہے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ چنانچہ ڈی آئی جی جنوبی کشمیر نے میٹنگ میں موجود اعلیٰ افسران کو پر امن یاترا کے حوالے سے کئے جارہے حفاظتی انتظامات اور ٹریفک کے حوالے مکمل جانکاری فراہم کی۔
کمار نے اس موقع پر کہا کہ سالانہ امر ناتھ یاترا پر امن طورپر پایہ تکمیل کو پہنچنے اس کے لئے پولیس کی جانب سے کسی قسم کا کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اس اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران امن و قانون کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس سے پہلے کشمیرن زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ شری امر ناتھ یاترا کیلئے تھری ٹائر سیکورٹی بندوبست کیا گیا ہے اور ڈورن کمیروں اور آر ایف آئی ڈی چپس کا بھی استعمال کیا جائے گا۔
کمار نے کہا کہ بارہمولہ انکاؤنٹر میں مارے جانے والے پاکستانی جنگجو سرینگر میں بڑی واردات انجام دینے والے تھے ۔
آئی جی پی نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں کریری انکاؤنٹر میں جان بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی میت پر پھول مالا چڑھانے کی تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
کمار نے کہا’’ہم یہاں اپنے ساتھی شہید مدثر احمد کو خراج تحسین پیش کرنے آئے ہیں وہ ایک بہادر جوان تھے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’بارہمولہ انکاؤنٹر میں مارے جانے والے پاکستانی جنگجو جو جیش محمد کے ساتھ وابستہ تھے ، کافی عرصے سے سرگرم تھے اور وہ یہاں سے جا کر سری نگر میں ایک بڑی واردات انجام دینے والے تھے ‘‘۔
امرناتھ جی یاترا کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کمار نے کہا کہ امرناتھ یاترا پر آنے والے یاتریوں کے لئے تھری ٹائر سیکورٹی بندوبست کیا گیا ہے اور ڈرون کیمرے اور آر ایف آئی ڈی چپس بھی استعمال کئے جائیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یو اے پی اے کیا تھا اور مجبوریٔ حالات کی وجہ سے کیا بن گیا :عدالت

Next Post

سرینگر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات،جگہ جگہ فورسز کی تعیناتی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
ضلع بڈگام میں سیکورٹی بندوبست مزید سخت، حملہ آوروں کی تلاش جاری

سرینگر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات،جگہ جگہ فورسز کی تعیناتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.