جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

او جی ڈبلیو نیٹ ورک سے۲آئی ای ڈیز بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-12
in مقامی خبریں
A A
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

سرینگر//
جموں کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں لشکر طیبہ کے مقتول کمانڈر ریاض احمد ڈار اور رئیس احمد ڈار کے او جی ڈبلیو نیٹ ورک سے۶کلو گرام وزنی دو آئی ای ڈیز بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا’’۲؍اور۳جون کی درمیانی شب ریاض احمد دار ولد عبدالعزیز ڈار ستھر گنڈ اور رئیس احمد ڈار ولد محی الدین ڈار ساکن لارو نامی دو دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں ایک مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پلوامہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی طرف سے نیہامہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا‘‘۔
ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران وہاں چھپے دو دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔
بیان میں کہا گیا’’اس آپریشن کے دوران لشکر طیبہ کمانڈر ریاض ڈار اور اس کے ساتھی رئیس ڈار جو دونوں ‘اے ’ کیٹگری کے دہشت گرد ہیں، کو سیکورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا اور تلاشی کے دوران اے کے۴۷رائفلوں، اے کے۴۷گولیوں، پستولوں وغیرہ سمیت قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا‘‘۔
ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کاکہ پورہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے کہا’’کیس کی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ دہشت گردوں کو بلال احمد لون ولد غلام قادر لون، سجاد گنائی ولد نذیر گنائی اور شاکر بشیر ولد بشیر احمد ساکنان نیہامہ نامی او جی ڈبلیوز نے پناہ دی تھی‘‘۔
ترجمان نے کہا کہ او جی ڈبلیو کے اس نیٹ ورک کو تباہ کرکے مذکورہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا’’تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ دونوں مہلوک دہشت گردوں نے آئی ای ڈیز تیار کی تھیں جو شاکر بشیر کے قبضے سے بر آمد ہوئیں جن کو اس نے باغ میں چھپا رکھا تھا‘‘۔
ترجمان نے کہا ’’مذکورہ آئی ای ڈیزن کو ایک پلاسٹک کنٹینر میں دھماکہ خیز مواد اور۶کلو وزنی ایکٹو سرکٹ ٹرگر میکانزن سے پیک کیا گیا تھا جس کو بعد میں پولیس اور فوج نے ناکارہ بنا دیا‘‘۔
پولیس بیان کے مطابق اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غیر جمہوری نظام کی وجہ سے ہر ایک شعبہ زوال پذیر :فاروق

Next Post

بڈگام میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد ضبطـ:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

بڈگام میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد ضبطـ:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.