پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

انجینئر رشید کی فتح علیحدگی پسندوں کو طاقت دے گی:عمر

’شکست خوردہ اسلامی تحریک کو امید کا نیا احساس دے گی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-07
in اہم ترین
A A
الیکشن کمیشن آف انڈیا جموں کشمیر میں جمہوریت بحال کرے:عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

جموں//
جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے رہنما اور لوک سبھا انتخابات میں بارہمولہ سے ہارنے والے امیدوار‘عمرعبداللہ نے کہا ہے کہ عبدالرشید شیخ کی جیت علیحدگی پسندوں کو تقویت دے گی اور کشمیر کی’شکست خوردہ‘اسلامی تحریک کو امید کا ایک نیا احساس دے گی۔
عمرعبداللہ انجینئر رشید سے الیکشن ہار گئے تھے۔
عمر عبداللہ نے ’ایکس ‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’اس میں کوئی شک نہیں کہ رشید کی فتح علیحدگی پسندوں کو طاقت دے گی اور کشمیر کی شکست خوردہ اسلامی تحریک کو امید کا ایک نیا احساس دے گی‘‘۔
این سی نائب صدر کاکہنا تھا’’انتخابی سیاست میں علیحدگی پسندی کو واپس لانے کی کوششوں نے نئی دہلی کو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے عروج اور بی جے پی کے ساتھ اس کے اتحاد کی حمایت کرنے پر مجبور کیا۔ تاہم، اس کا نتیجہ پرتشدد علیحدگی پسندوں کو بااختیار بنانے میں نکلا، نہ کہ انہیں مرکزی دھارے میں لانے کے ۔ سیاست میں ہیرا پھیری کرنے کی کوشش کے غیر متوقع نتائج کے بارے میں ایک انتباہ‘‘۔
عمر عبداللہ کے بیان پر پی ڈی پی کے وحید پرا نے شدید تنقید کی اور ان پر عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے کا الزام عائد کیا۔
پرا نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا’’عمر عبداللہ کے رجعت پسندانہ موقف سے شدید مایوسی ہوئی، جس میں۱۹۸۷ کی تفرقہ انگیز سیاست کی بازگشت سنائی دی اور جمہوری اظہار کو ’اسلامی لہر‘ قرار دیا۔ مسلم کانفرنس کے ساتھ ان کے خاندان کی تاریخ پی ڈی پی‘شیخ رشید اور جماعت اسلامی کو خارج کرنے کے مطالبے سے ٹکراتی ہے، اور کشمیر کو ریاست کے ساتھ مستقل تنازعہ میں ڈال دے گی۔ محبوبہ مفتی کی جانب سے انجینئر رشید کی رہائی کی درخواست کی طرح زیادہ دانشمندانہ رویہ بھی مینڈیٹ کا اعتراف ہوتا‘‘۔
۲۰۲۴ کے لوک سبھا انتخابات میں انجینئر رشید نے بارہمولہ سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر مقابلہ کیا اور عمر عبداللہ کو شکست دی۔ انہوں نے۲لاکھ۴ہزار۱۲۴ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’کسی کو بھی کسی بھی طبقے کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے‘

Next Post

مودی آج این ڈی اے قائد منتخب ہوں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
دفعہ ۳۷۰ کشمیر کے لوگوں کا ایجنڈا نہیں بلکہ کچھ خاندانوں کا تھا:مودی

مودی آج این ڈی اے قائد منتخب ہوں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.