جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’کسی کو بھی کسی بھی طبقے کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے‘

سری نگر پولیس نے جی ایم سی پوسٹ واقعے کا لیا نوٹس، ایف آئی درج کی :آئی جی پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-07
in اہم ترین
A A
عہدہ سنبھالنے کے بعد آئی جی پی کا سینئر افسران کے ساتھ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر//
انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی نے جمعرات کو کہا کہ پولیس نے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) سرینگر میں مذہبی جذبات کے خلاف حساس مواد پوسٹ کرنے کا سخت نوٹس لیا ہے اور کسی بھی کمیونٹی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی سی آر سرینگر میں آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس تمام مذاہب اور مختلف فرقوں اور عقائد سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا احترام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا’’ہم نے (جی ایم سی سرینگر میں) اس واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے۔ معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے‘‘۔
آئی جی پی نے کشمیری عوام سے درخواست کی کہ وہ افواہوں کا شکار نہ ہوں جن سے امن و امان کی صورتحال بگڑنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ذاتی مفادات کو کشمیر میں فرقہ وارانہ تانے بانے کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
اس دوران پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے جی ایم سی سرینگر میں ایک طالب علم کے ذریعہ ایک مخصوص کمیونٹی کے مذہبی جذبات کے خلاف حساس مواد پوسٹ کرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ بھی درج کیا ہے ۔
پولیس نے لوگوں سے افواہیں پھیلانے سے احتراز کرنے کی اپیل کی ہے ۔
بتادیں کہ جی ایم سی سری نگر کے ایک غیر مقامی طالب علم نے بدھ کے روز مبینہ طور پر ایک قابل اعتراض پوسٹ کیا تھا جس پر طلبا نے احتجاج درج کیا۔
کالج حکام نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کے احکامات صادر کئے ہیں اور طالب علم کو معطل کیا ہے ۔
سری نگر پولیس نے جمعرات کو اس ضمن میں ’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’پولیس نے جی ایم سی سری نگر کے ایک طالب علم کی طرف سے ایک مخصوص کمیونٹی کے مذہبی جذبات کے خلاف حساس مواد پوسٹ کرنے کے واقعے کا نوٹس لیا ہے ‘‘۔
پوسٹ میں کہا گیا’’جی ایم سی سرینگر انتظامیہ کی طرف سے کمیونکیشن موصول ہونے کے بعد پولیس اسٹیشن کرن نگر میں آئی پی سی کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر۲۴/۱۳درج کیا گیا ہے ‘‘۔
پولیس نے ایک اور پوسٹ میں لوگوں سے افواہیں اور بے بنیاد معلومات پھیلانے سے احتراز کرنے کی اپیل کی ہے ۔اس نے پوسٹ میں کہا’’لوگوں کو سماج دشمن عناصر کے بے بنیاد پروپگنڈے کا شکار نہیں ہونا چاہئے ‘‘۔پوسٹ میں کہا گیا کہ اشتعال انگیز حرکات میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی انجام دی جائے گی۔
اس بیچ جی ایم سی سرینگر نے انڈر گریجویٹ کلاسوں کے کلاس ورک کو۸جون تک معطل رکھنے کا حکم جاری کیا ہے ۔
یہ حکم بدھ کے روز کالج کے ایک غیر مقامی طالب علم کے ایک قابل اعتراض پوسٹ پر طلبا کی جانب سے احتجاج درج کرنے کے ایک روز بعد جاری کیا گیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق کالج کے ایک غیر مقامی طلاب علم نے بدھ کے روز مبینہ طور پر ایک قابل اعتراض پوسٹ کیا تھا جس پر طلبا نے احتجاج درج کیا۔
جی ایم سی حکام نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کے احکامات صادر کئے ہیں اور طالب علم کو معطل کیا ہے ۔
کالج کے رجسٹرار کی طرف سے جمعرات کو جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا’’بذریعہ ہذا حکم دیا جاتا ہے کہ کالج کے انڈر گریجویٹ کلاسز۶جون سے۸جون تک معطل رہیں گے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر میں لوک سبھا کے۹۰ فیصد امیدواروں کی ضمانت ضبط

Next Post

انجینئر رشید کی فتح علیحدگی پسندوں کو طاقت دے گی:عمر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
الیکشن کمیشن آف انڈیا جموں کشمیر میں جمہوریت بحال کرے:عمر عبداللہ

انجینئر رشید کی فتح علیحدگی پسندوں کو طاقت دے گی:عمر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.