سرینگر/۲۵ مئی
وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں بدھ کو ایک خاتون اور اس کے بھتیجے کو گولی مار دی گئی‘ جس سے وہ زخمی ہو گئے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے اطلاع دی کہ کانگوئی پورہ‘ہشرو کے رہنے والے خضر بھٹ کی بیٹی عنبرین بھٹ اور اس کے ۰۱ سالہ بھتیجے پر آج شام کو ان کے گھر کے باہر عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی۔
دونوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا‘ جہاں عنبرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔اس کے بھتیجے کے بازو میں گولی لگی ہے اور اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔