سرینگر/۲۵ مئی
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں نامعلوم بندوق برداروں کی گولی کا نشانہ بننے والی ایک خاتون ٹی وی آرٹسٹ‘ سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ نامعلوم مسلح افراد نے انہیں شدید زخمی کر دیا۔
خاتون اور اس کے بھتیجے کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال چاڈورہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں سرینگر کے ہسپتال ریفر کر دیا۔
دریں اثنا‘ ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈاکٹر کنولجیت سنگھ نے ایک مقامی خبر رساں اےجنسی کو بتایا کہ خاتون کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔
علاوہ ازیں علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
اس سے پہلے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چاڈورہ کے ہشرو علاقے میں بدھ کی شام کو مشتبہ ملی ٹینٹوں نے ایک دوشیزہ جس کی شناخت امبرین اور دس سالہ لڑکے جس کی فوری طورپر شناخت نہیں ہو سکی پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس وجہ سے دونوں زخمی ہوئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر سب ضلع ہسپتال چاڈورہ منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد دونوں کو سری نگر کے صدر ہسپتال ریفر کیا گیا۔
بلاک میڈیکل آفیسر چاڈورہ ڈاکٹر دلیر نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ دوشیزہ کے سینے میں گولی پیوست ہے جبکہ دس سالہ لڑکے کے بازو کو گولی لگی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ دوشیزہ کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے ۔