منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

آخری مرحلے میں سہ پہر 3 بجے تک 49.68 فیصد ووٹنگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-01
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ون نیشن ،ون الیکشن:لا کمیشن کی کووند پینل سے ملاقات

elections,

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/ یکم جون

لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے سمیت 57 سیٹوں پر ہفتہ کی سہ پہر تین بجے تک اوسطاً 49.68 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

متعلقہ

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

کپوارہ اور ادھمپور میں منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

تمام سیٹوں پر صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی اور لو کی لہر کے باوجود کئی پولنگ اسٹیشنز پر ووٹروں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ساتویں اور آخری مرحلے میں متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سہ پہر 3 بجے تک 49.68 فیصد ووٹ ڈالے گئے اور اوڈیشہ اسمبلی کے چوتھے اور آخری مرحلے میں باقی 42 سیٹوں پر 49.77 فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔

سہ پہر 3 بجے تک جھارکھنڈ میں سب سے زیادہ ٹرن آ¶ٹ 60.14 فیصد رہا جبکہ بہار میں سب سے کم ٹرن آ¶ٹ 42.95 فیصد رہا۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق صبح سے ہی کئی پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹروں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ مغربی بنگال اور پنجاب میں بعض مقامات پر مختلف سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کے چھٹپٹ واقعات کے علاوہ ہر جگہ ووٹنگ پرامن رہی۔ بعض مقامات پر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں خرابی کی وجہ سے ووٹروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

کمیشن نے شدید گرمی میں ووٹروں کی سہولت کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر پینے کے پانی اور سایہ دار سائبا ن کی سہولت فراہم کی ہے ۔ مغربی بنگال میں کچھ پولنگ اسٹیشنوں کے باہر چھٹپٹ تشدد اور پولنگ ایجنٹوں کو بھگانے کی کوششوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ کے کھلنی میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں خرابی کی وجہ سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے ووٹنگ شروع ہوئی۔ منڈی ضلع کے سندر نگر اسمبلی حلقہ میں پانچ بوتھوں پر ووٹروں کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) خراب ہوگئیں۔

پنجاب کے جالندھر کے گا¶ں منصور پور منڈلا کے پولنگ بوتھ پر خونریز تصادم میں عام آدمی پارٹی (آپ ) کے کارکنوں نے تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کر کے پولنگ ایجنٹ تاجندر سنگھ کو زخمی کر دیا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ آپ کے کارکنوں نے پولنگ بوتھ پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا اور تاجندر سنگھ کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے اس واقعہ کے سلسلے میں 12 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔

ای وی ایم میں خرابی کی وجہ سے جالندھر کے گورایا میں 45 منٹ تک ووٹنگ روک دی گئی۔ عماد پور میں خونی تصادم میں منصور پور بٹالہ گا¶ں کے پولنگ بوتھ پر کانگریس کے پولنگ ایجنٹ کو بے دردی سے مارا گیا۔ ایجنٹ کو زخمی حالت میں آدم پور سیول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ امرتسر میں اجنالہ اسمبلی کے بوتھ نمبر 100 میں ووٹنگ مشین خراب ہو گئی، جس سے لوگ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔

فرید کوٹ میں پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنے آئے کچھ لوگوں کا خاتون بی ایل او سے جھگڑا ہوا جس کے بعد خاتون بے ہوش ہو کر نیچے گر گئی اور اسے اسپتال لے جایا گیا۔ اس کی حالت اب مستحکم ہے ۔ علی الصبح فرید کوٹ میں تیز آندھی کے باعث پولنگ بوتھ کا شیڈ اڑ گیا جس کے باعث وہاں ڈیوٹی پر موجود ملازمین بال بال بچ گئے ۔

لدھیانہ، گرداسپور اور بھٹھنڈہ میں ای وی ایم مشینوں میں خرابی کی وجہ سے ووٹنگ میں تاخیر ہوئی۔ بھٹنڈہ میں ای وی ایم کی خرابی کی وجہ سے آپ کے امیدوار اور وزیر گرمیت سنگھ کھوڈیان کو ووٹ ڈالنے کے لیے انتظار کرنا پڑا۔

اڈیشہ اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے میں آج آٹھ اضلاع میں 49.77 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ سہ پہر 3 بجے تک سب سے زیادہ ٹرن آ¶ٹ ضلع کٹک میں 53.60 فیصد اور سب سے کم 48.80 فیصد جاج پور ضلع میں رہا ۔ اس کے علاوہ بالاسور میں 53.02 فیصد، بھدرک میں 45.82 فیصد، جگت سنگھ پور میں 51.17 فیصد، کیندرپاڑہ میں 44.20 فیصد، میور بھنج میں 52.72 فیصد اور پوری میں 52.90 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آخری مرحلے میں ایک بجے تک 40.09 فیصد ووٹنگ ہوئی

Next Post

ایگزٹ پول:این ڈی اے کو بھاری اکثریت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی
تازہ تریں

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
تازہ تریں

کپوارہ اور ادھمپور میں منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-01
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

وادی میں جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران بارشوں کا امکان

2025-07-01
شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

2025-07-01
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا
تازہ تریں

کولکاتہ میں قانون کی طالبہ کے ساتھ عصمت دری کے معاملے کی از خود نوٹس، سی بی آئی تحقیقات کی درخواست

2025-07-01
بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر
تازہ تریں

بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر

2025-06-30
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘
تازہ تریں

دو ماہ کے بعد کشمیر کے مغل باغات میں سیاحوں کی گہما گہمی

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
Next Post
ایگزٹ پول:این ڈی اے کو بھاری اکثریت

ایگزٹ پول:این ڈی اے کو بھاری اکثریت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.