نئی دہلی//
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے مالی سال۲۰۲۴کی چوتھی سہ ماہی میں مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو ۸ء۷فیصد رہنے کا حوالہ دیتے ہوئے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تیسری مدت میں بھی ہندوستان کی ترقی کی رفتار جاری رہے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آج کے جی ڈی پی کے اعداد و شمار مالی سال۲۴۔۲۰۲۳کیلئے۲ء۸فیصد اور مالی سال۲۴۔۲۰۲۳ کی چوتھی سہ ماہی کیلئے۸ء۷فیصد کی شرح نمو کے ساتھ مضبوط اقتصادی ترقی کو ظاہر کرتے ہیں۔
یہ قابل ذکر جی ڈی پی کی شرح نمو دنیا کی بڑی معیشتوں میں سب سے زیادہ ہے ۔
سیتا رمن نے کہا کہ یہ قابل ذکر ہے کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں۲۴۔۲۰۲۳میں۹ء۹فیصد کی نمایاں ترقی دیکھی گئی، جو اس شعبے کے لیے مودی حکومت کی کوششوں کی کامیابی کو نمایاں کرتی ہے ۔ متعدد اعلی تعداد اشارے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ ہندوستانی معیشت عالمی چیلنجوں کے باوجود لچکدار اور پرجوش ہے ۔