جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

شوپیاں میں اپنی نوعیت کے منفرد کلاک ٹاور کی تعمیر مکمل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-25
in اہم ترین
A A
شوپیاں میں اپنی نوعیت کے منفرد کلاک ٹاور کی تعمیر مکمل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے گول چوک میں کلاک ٹاور کی تعمیر لگ بھگ مکمل ہو چکی ہے ۔
یہ کلاک ٹاور جہاں طرز تعمیر کے لحاظ سے اپنی نوعیت کا منفرد ٹاور ہے وہیں یہ لوگوں کو صرف وقت ہی نہیں بلکہ کئی دوسری اہم معلومات بھی فراہم کرے گا۔
اسسٹنٹ ایگزیکٹیوانجینئر آر اینڈ بی‘ نیاز احمد ملک نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ اس ٹاور کی تعمیر کا نناوے فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس ٹاور کا باقی مانندہ کام ایک ہفتے کے اندر اندر مکمل کیا جائے گا۔
میونسپل کونسل شوپیاں کے ذریعے تعمیر ہونے والے اس۵۲فٹ اونچے ٹاور کا ڈیزائن رفیع ثاقب آرکیٹکٹس نے تیار کیا ہے اور اس کی تعمیر محکمہ آر اینڈ بی کی نگرانی میں ہو رہی ہے ۔
گول چوک، جس کو ایک تاریخی حیثیت حاصل ہے اور جو لوگوں کی آمد ورفت کا خاص مرکز ہے ‘میں تعمیر ہونے والا یہ ٹاور اپنی ساخت کے لحاظ سے جموں و کشمیر کا پہلا سہ کونی ٹاور ہے ۔اس ٹاور کی اونچائی۵۲فٹ ہے یہاں اتنی اونچائی کسی دوسرے ٹاور کی نہیں ہے اور اس کا ڈیزائن بھی منفرد ہے ۔
متعلقہ حکام کے مطابق اس ٹاور میں کلاک کے علاوہ ایک بائیو میٹرکس بورڈ بھی نصب ہوگا جو ایک نوٹس بورڈ کا کام کرے گا اور مختلف محکمے اس پر ہی نوٹسز ڈالیں گے ۔ان کا کہنا ہے کہ یہ ٹاور درجہ حرارت، موسمی معلومات اور فضائی آلودگی کے متعلق بھی معلومات فراہم کرے گا۔
رفیع ثاقب آرکیٹکٹس نامی فرم کے مالک نجم الثاقب نے یو این آئی کو بتایا کہ اس کلاک ٹاور کا ڈیزائن اپنی نوعیت کا منفرد ڈزائن ہے جو روایتی سے زیادہ جدید بنیادوں پر استوار ہے ۔
ثاقب کا کہنا ہے کہ یہ جموں وکشمیر کا پہلا سہ کونی ٹاور ہے جس کا ہر چہرہ ایک راستے کے روبرو ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ٹاور کا تعمیری کام مکمل کیا ہے اور اس کو متعلقہ حکام کے سپرد کیا ہے ۔
آرکیٹکٹس نے کہا کہ اس ٹاور میں وقت بتانے کیلئے صرف کلاک نہیں لگے گا بلکہ اس میں پولیوشن میٹر اور سرویلنس کیمرے بھی نصب ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ضلع میں ایک مثالی تعمیر ہوگی جس سے اس جگہ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اس تعمیر کو ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا۔
ثاقب کا مزید کہنا تھا کہ اس ٹاور کے کلاک کو چالو بھی کیا گیا ہے ۔
میونسپل کونسل شوپیاں کے مطابق یہ ٹاور مانیٹرنگ کے علاوہ لوگوں کو موسم اور فضائی آلودگی کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کرے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر کی جموں میں راہل بھٹ کے اہل خانہ سے ملاقات

Next Post

امر ناتھ یاترا:سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جائے گا :پرساد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
’سٹکی بموں سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنا انتہائی اہم ‘

امر ناتھ یاترا:سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جائے گا :پرساد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.